بولٹن میں اوور سپیڈنگ کے دوران سابق مئیرس پر گاڑی چڑھا دینے کے جرم میں دو افراد کو سزا – Kashmir Link London

بولٹن میں اوور سپیڈنگ کے دوران سابق مئیرس پر گاڑی چڑھا دینے کے جرم میں دو افراد کو سزا

بولٹن(کشمیر لنک نیوز) بولٹن میں اوور سپیڈنگ کرتے ہوئے سابق مئیرس پر گاڑی چڑھا کر ہلاک کر دینے کے جرم میں دو افراد اسد حسین اور وسیم اقبال کو جیل کی سزا سنا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق دونوں مجرمان ایک دوسرے کو اس سے پہلے جانتے بھی نہیں تھے مگر سڑک پر ایک کی جانب سے کراس اوور کرنے پر دوسرے نے بھی ضد پکڑ لی اور تیس میل فی گھنٹہ کی سپیڈ والی سڑک پر بیاسی میل فی گھنٹہ کی رفتار پر گاڑی دوڑاتے ہوئے کراسنگ پر کھڑی خاتون پر گاڑی چڑھا دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔

دونوں کو بالتریب ساڑھے سات اور ساڑھے چار سال جیل کی سزا سنائی گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes