برطانیہ میں ڈپٹی میئر کا عہدہ ملنا بیول کا شہری ہونے کے ناطےخوشی کا مقام ہے :کونسلر محمود اختر – Kashmir Link London

برطانیہ میں ڈپٹی میئر کا عہدہ ملنا بیول کا شہری ہونے کے ناطےخوشی کا مقام ہے :کونسلر محمود اختر

مانچسٹر (محمد فیاض بشیر) سال 2021 میں انگلینڈ بھر سے درجن سے زیادہ میئرز اور ڈپٹی میئرز کا چنائو پاکستانی کمیونٹی سے ہونا خوش آئند ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی سیاست سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی میں بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔

اپنی کامیابیوں کے سلسلے کو یاد کرتے ہوئے کونسلر محمود اختر ڈپٹی میئر آف کرکلیز میٹرو پولٹین کونسل برطانیہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بیول کا شہری ہونے کے ناطے خوشی کا مقام ہے کہ مجھے ڈپٹی میئر کا اعزاز ملا ہے۔ میں نے بیول ہائی سکو ل سے 1960میں میٹرک پاس کی۔اس کے بعد والد ماسٹر حیات اللہ مر حوم کے مشورے سے سٹینو گرافرکا ڈپلومہ حاصل کرنے کے بعد برطانیہ سے ملازمت کا ووچر حاصل ہونے کے ساتھ 1962میں برادرِبزرگ حاجی محمد نسیم کے پاس باٹلے ٹاؤن میں برطانیہ پہنچ گیا۔

متواتر 25سال مختلف فرمز میں ملازمت کرنے کے بعد 1986میں کمیو نٹیز کی خدمات کیلئے رفائی کاموں کیلئے راستہ اپنا یا۔سماجی اور مذہبی امور پر توجہ دی اور 1989میں غوثیہ مسجد باٹلے میں انتظامیہ کا جنرل سیکر ٹری منتخب ہوا تھا۔رفتہ رفتہ رفائی کام کرتے ہوئے ایک نئے ادارے پاکستان اینڈ کشمیر ویلفیئر ایسوسی ایشن کی بنیاد رکھی اور اس کے تحت باٹلے میں ہر طرح کے شہر یوں کیلئے باٹلے میں ایک نیا کمیونٹی سنٹر تعمیر کرایا جو کہ میرے نام سے مشہور ہے میری تگ و دو کے ساتھ یہ سب اللہ تعالیٰ کی مہر بانیاں ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ اہلیہ چار بیٹوں اور ایک بیٹی سب نے ہر معاملے میں میرا ساتھ دیا ہے۔ جبکہ برادر ِ محترم حاجی محمد نسیم بھا وج بیٹے فیصل اور بیٹی کی ہمدردیوں سے مستفید رہا ہوں۔محبوب حسین، ظفر اقبال، مسعود اقبال اور جاوید اقبال اینڈ فیملیز کے علاوہ دیگر نے بھی برابر کا ساتھ دیا ہے ان سب کا شکر زگزار ہوں۔ میں 18سالوں سے منتخب کو نسلر چلا آرہا ہوں 5دفعہ لوکل الیکشن جیتا ہے اور باٹلے میں ایسٹ ایوارڈ جہاں میں رہائش پذیر ہوں ان تمام کمیونٹیز کے ممبران کا شکریہ ادا کر تا ہوں جو مجھے ووٹوں سے نوازتے رہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes