الیکشن جیتنے کی خوشی میں سابق میئر بلیک برن کونسلر افتخار حسین کا رفقا کے اعزاز میں عشائیہ – Kashmir Link London

الیکشن جیتنے کی خوشی میں سابق میئر بلیک برن کونسلر افتخار حسین کا رفقا کے اعزاز میں عشائیہ

بلیک برن (محمد فیاض بشیر) بلیک برن کونسل کے سابق مئیر کونسلر راجہ افتخار حسین نے کونسلر کا الیکشن جیتنے کے بعد اپنے قریبی رفقا کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں سرگرم سماجی خاتون رضیہ چوہدری، بلیک برن کےکونسلرز شوکت حسین، محمد عرفان ، ضمیر خان ، یوسف جاگروانی نے شرکت کی انہیں دوبارہ الیکشن جیتنے پر مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر خاتون سماجی رہنما رضیہ چوہدری، کونسلر ضمیرکونسلر یوسف جاگروانی کونسلر محمد عرفان، کونسلر ضمیر خان کونسلر شوکت حسین اور کونسلر پرویز اختر کا کہنا تھا کہ سابق مئیر بلیک برن کونسلرراجہ افتخار حسین ہمارے خاندان کا حصہ ہیں ہم انکو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں ہم ایک ٹیم کی طرح ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں ۔

اس موقع پر سابق مئیر کونسلر راجہ افتخار حسین کا کہنا تھا کہ کہ میرے انتخاب میں سب ساتھیوں نے بہت محنت کی اور حلقہ کی عوام نے انہیں دوبارہ کونسلر منتخب کیا ہے میں پہلے سے بڑھ کر کمیونٹی کی خدمت کرتا رہوں گا۔برطانیہ میں بسنے والی ایشیائی کمیونٹی کے عام افراد کا بڑے عہدوں پر منتخب ہونا جمہوری نظام کی مضبوطی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes