امیتابھ بچن کے ہم شکل ششی کانت اپنی اس خاصیت کا فائدہ کس طرح اٹھار ہے ہیں؟ – Kashmir Link London

امیتابھ بچن کے ہم شکل ششی کانت اپنی اس خاصیت کا فائدہ کس طرح اٹھار ہے ہیں؟

لندن (مونا بیگ) بھارت میں کورونا وائرس نے زندگی اجیرن کر کے رکھی ہوئی ہے، تاہم لوگوں کے چہروں پر خوشیاں لانے کے لیے بھارتی اداکار امیتابھ بچن کے ہم شکل میدان میں آ گئے ہیں، جسے دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں کہ آیا یہ اصلی امیتابھ ہیں یا ہم شکل۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر پونا سے تعلق رکھنے والے ایک ٹیچر ششی کانت پیڈوال جو کہ بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے ہم شکل ہیں انھوں نے مریضوں کا دل بہلانے اور انکی ہمت بڑھانے کا کام شروع کررکھا ہے۔

اس مقصد کے لیے انھوں نے کورونا میں مبتلا مریضوں سے ورچوئل ملاقات کی کوشش کی تاہم نجی اسپتالوں نے تو ابتدا میں انھیں اسکی اجازت نہ دی۔

تاہم انھوں نے سرکاری اسپتالوں میں اس مقصد کے لیے رابطہ کیا جہاں بمشکل انھیں اسکی اجازت ملی۔ جس کے بعد انھوں نے مریضوں کو نظم اور اشعار سنائے اور امیتابھ بچن کے مشہور ڈائیلاگ انھیں کے انداز میں ادا کیے، تاکہ مریض خوش ہوں۔

اس حوالے سے ششی کانت پیڈوال کا کہنا ہے کہ وہ یہ سب کچھ کسی معاوضے کے بنا کررہے ہیں اور اسے سماج کے لیے اپنی ڈیوٹی سمجھتے ہیں اور اگر میری مدد سے کسی ایک شخص کی صورتحال میں بھی بہتری آتی ہے تو میرا مقصد پورا ہوجائے گا۔

انکا کہنا ہے کہ یہ وقت نیکی کمانے کا ہے انکا مزید کہنا تھا کہ جب وہ مریضوں سے رابطہ کرتے ہیں تو زیادہ تر مریض تو یہ بھی نہیں پوچھتے کہ میں اصل امیتابھ بچن ہوں! وہ صرف خوش ہوتے ہیں۔ اگر انکے خاندان کے لوگوں کو بھی یہ معلوم ہوکہ میں امیتابھ بچن کا ہم شکل ہوتو وہ مریض کو یہ نہیں بتاتے، وہ خوش ہوتے ہیں کہ میری آمد سے انکے مریض کی طبیعت میں بہتری آئے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes