دورہ برطانیہ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے حتمی شیڈول کا اعلان، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی کھیلے جائینگے – Kashmir Link London

دورہ برطانیہ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے حتمی شیڈول کا اعلان، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی کھیلے جائینگے

لندن (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نےدورہ برطانیہ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق قومی اسکواڈ کے ارکان 20 جون کو لاہور میں بائیو سیکیور ببل جوائن کریں گے، ارکان کی پہلی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ 16 جون کو ان کے گھروں میں ہو گی، ہوٹل پہنچنے پر ان تمام ارکان کی دوسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی جائے گی۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ارکان کی تیسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ 23 جون کو لاہور کےہوٹل میں کی جائے گی، یہ تمام ارکان 25 جون تک لاہور کے ہوٹل میں روم آئسولیشن میں رہیں گے، قومی اسکواڈ 25 جون کو لاہور سے براستہ یو اے ای انگلینڈ روانہ ہوگا۔

پی ایس ایل 6 میں شریک اسکواڈ ارکان یو اے ای سے اسکواڈ کو جوائن کریں گے، قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں تین دن روم آئسولیشن میں رہے گی، اگلے سات روز قومی کرکٹرز ڈربی کی آئسولیشن میں ٹریننگ کریں گے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا آغاز 8 جولائی سے ہوگا، دونوں ٹیم کے مابین تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی کھیلے جائینگے۔ انگلینڈ سیریز کے بعد قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی 26 جولائی کو ویسٹ انڈیز پہنچیں گے۔

ویسٹ انڈیزسےٹی ٹوٹی سیریز کے بعد قومی ٹی ٹونٹی کرکٹرز وطن واپس آ جائیں گے، قومی ٹیسٹ اسکواڈ ویسٹ انڈیز کا دورہ مکمل کرنے کے بعد 25 اگست کو وطن آئے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes