اوورسیز پاکستانیوں کی انٹرنیٹ بیلٹنگ سے سیکریسی قائم نہیں رہے گی،سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن – Kashmir Link London

اوورسیز پاکستانیوں کی انٹرنیٹ بیلٹنگ سے سیکریسی قائم نہیں رہے گی،سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن

اسلام آباد (ارشد ورک) اوورسیز پاکستانیوں کو حال ہی میں پاکستان میں ووٹ کا حق تو مل گیا ہے لیکن ساتھ ہی ایک نیا پنڈورا بکس بھی کھل گیا ہے۔ پاکستانی انتخابات کے حوالے سے اتھارٹی مانے جانے والے سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی انٹرنیٹ بیلٹنگ سے ووٹ کاسٹ کرنے سے سیکریسی نہیں رہے گی۔

ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا کہ انٹرنیٹ بیلٹنگ کے ذریعے سارا ڈیٹا نادرا کے پاس چلا جائے گا اورسیکریسی ختم ہوجائے گی۔

کنور دلشاد نے بتایا کہ حکومتی ترجمان سیاسی پوائنٹ اسکورننگ کر رہے ہیں، یہ الیکشن کمیشن کی خودمختاری کا سوا ل ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ماضی میں بھی پاکستان آکر ووٹ کاسٹ کرتے رہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes