مظلوم فلسطینیوں کو انکی دہلیز پر امداد پہنچانے پر المصطفیٰ ویلفیئر کی انتظامیہ خراج تحسین کی مستحق ہے – Kashmir Link London

مظلوم فلسطینیوں کو انکی دہلیز پر امداد پہنچانے پر المصطفیٰ ویلفیئر کی انتظامیہ خراج تحسین کی مستحق ہے

مانچسٹر(محمد فیاض بشیر) متحدہ تنظیمات اہل سنت پاکستان کا اہم مشاورتی اجلاس ادارہ نورالاسلام میں زیر سرپرستی عالمی مبلغ صاحبزادہ پیر محمد مقصود احمد مدنی منعقد ہوا جبک محبوب المشائخ صاحبزادہ سید محمد ایوب مشہدی سمیت علماء مشائخ اکابرین اہل سنت نے شرکت کی اس موقع پر متحدہ تنظیمات اہل سنت کے قائد اور تحریک اتحاد ملت اسلامیہ کے مرکزی امیر مولانا محمد ریاض کھرل نے صدارتی خطاب میں علماء مشائخ پر زور دیا کہ وہ محراب و منبر سے قومی اتحاد ملت یک جہتی بین المسالک ہم آہنگی اتحاد بین المسلمین اخوت و یگانگت بھائی چارہ کا درس عام کریں تاکہ قومی وحدت بڑھے اور استحکام پاکستان کیلئے تمام طبقات متحد ہوں اور وطن سے محبت اور اس کی حفاظت کا جذبہ مزید تروتازہ ہو ۔

کیونکہ علماء مشائخ ہی ملی یک جہتی اور قومی اقدار کے امین و علمبردار ہیں پیر محمد صدیق الرحمن احمد خالقی،استاد القراء علامہ محمد شریف کھرل،قاری عاشق علی نعیمی،علامہ محمد تنویر طاہر راٹھور،علامہ سجاد احمد سرداری،مفتی محمد قاسم رضا دینار،علامہ محمداکرم مجددی،صاحبزادہ محمد حسیب رضا عطاری،صاحبزادہ مہمد شعیب احسن مدنی و دیگر علماء مشائخ نے قومی یگانگت کو ملک قوم کی اساسی ضرورت قرار دیکر اتحاد امت پر زور دیا۔

اختلاف رائے کو مکالمہ حکمت و دانائی سے مسالک ادیان میں قرب کی راہیں تلاش کرنے اہل وطن کو جوڑ کر رکھنے پر زور دیا اور ایک مرفقہ قرار کے ذریعہ سے اپیل کی کہ سوشل میڈیا پر نفرت کا سبب بننے والے اور مثالی مذہبی رواداری کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف ریاست نوٹس لے تاکہ انہیں دوبارہ فساد فی الارض پھیلانے کی ہمت نہ ہو اور عوام سے اتحاد بین المسلمین بھائی چارہ کا پڑہم ہمیشہ سربلند رکھنے کامطالبہ کرتے ہیں اور قومی اتحاد بین المسالک ہم آہنگی کسی صورت نہ ٹوٹنے دینگے اپنا عقیدہ چھوڑو نہ کسی عقائد چھیڑو نہ پر عمل ہوگا ملک قوم کی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes