غلط ویزے کے باعث قومی ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض لندن ایئرپورٹ سے ڈی پورٹ – Kashmir Link London

غلط ویزے کے باعث قومی ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض لندن ایئرپورٹ سے ڈی پورٹ

لندن(سپورٹس رپورٹ) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کو لندن ایئرپورٹ سے ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اور پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض دی ہنڈرڈ لیگ میں شرکت کیلئے لندن پہنچے تھے تاہم امیگریشن حکام نے انہیں آگاہ کیا کہ آپ غلط ویزے پر لندن آگئے ہیں جس کے بعد وہاب ریاض کو ڈی پورٹ کر دیا گیا اور وہ اب ویزا مسائل حل ہونے پر دوبارہ روانہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ دی ہنڈرڈ لیگ 21 جولائی سے شروع ہو رہی ہے، شاہین شاہ آفریدی کی انٹرنیشنل مصروفیات کی وجہ سے دستبرداری کے بعد ان کی جگہ وہاب ریاض نے لی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes