شہرہ آفاق ’ارطغرل غازی‘ کے ہیرو انگین آلتان کی بیٹی سے بے پناہ محبت مداحوں کو بھا گئی – Kashmir Link London

شہرہ آفاق ’ارطغرل غازی‘ کے ہیرو انگین آلتان کی بیٹی سے بے پناہ محبت مداحوں کو بھا گئی

لندن(مونا بیگ) دُنیا بھر میں مقبول شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں مرکزی تاریخی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار انگین آلتان کی اہلیہ نیسلیشا الکوچلر نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر اور ننھی بیٹی کی خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔

اداکار انگین آلتان کی اہلیہ نیسلیشا الکوچلر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انگین آلتان کی بیٹی الارا کے ساتھ کھیلتے ہوئے خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔

انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے باپ اور بیٹی کے خوبصورت رشتے کے بارے میں لکھا کہ ’میری پیاری الارا کے لیے بابا کی بے حد محبت۔‘ نیسلیشا الکوچلر کی اس پوسٹ پر انگین آلتان کے مداحوں اور ساتھی شوبز اسٹارز کی جانب سے محبت بھرے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ اداکار انگین آلتان نے ارطغرل غازی میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد دنیا بھر میں شہرت حاصل کی اور آج ان کے چاہنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے جبکہ اب لوگ ان کی ہر اسٹائل اور تصاویر کو دلچسپی سے دیکھتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes