پیرس میں رنگا رنگ فیشن شو، آصفہ ہاشمی اور فائزہ شاہ کے پاکستانی ملبوسات کی نمائش – Kashmir Link London

پیرس میں رنگا رنگ فیشن شو، آصفہ ہاشمی اور فائزہ شاہ کے پاکستانی ملبوسات کی نمائش

پیرس( کشمیر لنک نیوز) روشنیوں کے شہر پیرس کے مضافات میں واقع مونفرمائی شہر میں ہر سال کی طرح اس سال بھی رنگارنگ غیر ملکی اور فرانسیسی ثقافتی فیشن شو کا انعقاد ہوا۔ جس میں 16 ممالک کے ڈیزائنرز نے اپنے اپنے ممالک کے ثقافتی دیدہ زیب لباس پیش کیے۔

جبکہ پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے آصفہ ہاشمی اور فائزہ شاہ نے پاکستانی ثقافتی ملبوسات کی نمائش کی۔ یہاں یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ محترمہ آصفہ ہاشمی 2008 سے فیشن شوز میں پاکستانی کلچرو ثقافت اور فرنچ جدت کے ڈیزائینز پیش کرتی آرہی ہیں اور دو بار مونفرمائی کونسل کی جانب سے بیسٹ ثقافتی ایوارڈ حاصل کرچکی ہیں۔ اس بار بھی پاکستان کے خوبصورت رنگارنگ ملبوس پاکستانی ماڈلز کے ذریعے تہذیب و ثقافت کا خوبصورت امتزاج پیش کیا گیا، فیشن شو میں الجزائری اور سری لنکا کی ماڈلز نے بھی پاکستانی ملبوسات زیب تن کیے، جنکو یورپی عوام نے بےحد سراہا اور پسند کیا۔

نمائش میں دیگر کمیونٹیز کے علاوہ پاکستانیوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ پروگرام کے ایک حصے میں مختلف ممالک کے دیدہ زیب لباس اور ملبوسات پیش کیے گئے۔ جبکہ دوسرے حصّے میں فیشن ڈیزائنرز نے اپنے بنا ئےہوئے نئے جدید شاہکار پیش کیے۔ اس سال مختلف فیشن ڈیزائنرز کی جانب سے سو سے زائد نئے دلکش ڈیزائین کے ملبوسات پیش کیے گئے۔

رنگ ہی رنگ اور حسن و جمال کے دیدہ زیب نظاروں نے ریمپ پر ایک سما ں باندھ دیا پاکستانی آرگنائزرفیشن ڈیزایئنر آصفہ ہاشمی نے نمائش میں نئی جدت کے ساتھ مشرقی رنگوں سے مزین اپنے ملبوسات کے مختلف ڈیزائنیز پیش کیے جنہیں عوامی حلقوں میں بہت سراہا گیا۔ آصفہ ہاشمی نے اپنے پیغام میں نئی نوجوان نسل کو فیشن ڈیزائن کی انڈسٹری میں دلچسپی لینے کی ضرورت پر زور دیا۔ اور کہا کہ دوسرے شعبوں کی طرح فیشن ڈیزائن کی انڈسٹری میں ہماری کمیونٹی کا کردار ناگزیر ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes