ڈیوز بری کے منشیات فروش بھائیوں کو قید کی سزا، پچاس ہزار مالیت کی اشیا بحق سرکار ضبط – Kashmir Link London

ڈیوز بری کے منشیات فروش بھائیوں کو قید کی سزا، پچاس ہزار مالیت کی اشیا بحق سرکار ضبط

ڈیوز بری (کشمیر لنک نیوز) کرکلیس میں منظم جرائم کی تفتیش کرنے والی پولیس نے دو مجرم ڈیوز بری منشیات فروش سہیل حسین اور اس کے بھائی عاقب حسین سے پچاس ہزار ڈالر مالیت کی نقدی اور کاریں ضبط کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق 28 سالہ سہیل حسین کو جرم ثابت ہونے کے بعد تین سال چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔ اس کے بھائی 27 سالہ عاقب حسین کو بھی اسی تاریخ میں 15 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ۔

ڈیوز بری میں وکٹوریہ روڈ پر پولیس نے ایک پراپرٹی پر چھاپہ مار کر نقدی اور منشیات برآمد کی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes