شاہی محل سے چھٹکارے کے تناظر میں ہیری اور میگھن کی زندگی پر مبنی فلم کا ٹریلر جاری – Kashmir Link London

شاہی محل سے چھٹکارے کے تناظر میں ہیری اور میگھن کی زندگی پر مبنی فلم کا ٹریلر جاری

لندن (مونا بیگ) باغی برطانوی شہزادے ہیری اور اُن کی اہلیہ میگھن مارکل کی زندگی پر بنائی گئی فلم ہیری اینڈ میگھن اسکیپنگ دی پیلس کا ٹریلر منظر عام پر آگیا ہے جس میں جوڑے کی زندگی کے اتار چڑھائو کو بخوبی دکھایا گیا ہے۔

ہیری اورمیگھن کی زندگی پر مبنی فلم امریکا میں 6ستمبر کو ریلیز کی جارہی ہے جب کہ برطانیہ میں ریلیز کی تاریخ کا اعلان اب تک نہیں کیا گیا ہے۔

فلم کے مختلف سینز میں ہیری اور میگھن کو جذباتی انداز میں زندگی کے فیصلے کرتے دکھایا گیا ہے۔ ایک منظر میں میگھن مارکل کو محل سے جاتے ہوئے فرش پر گِرا ہوا دکھایا گیا ہے جبکہ شہزادہ ہیری اُن کو سنبھال رہے ہیں۔

واضح رہے امریکی انٹرٹینمنٹ ادارے لائف ٹائم کی جانب سے برطانوی شہزادے ہیری اور اُن کی اہلیہ میگھن کی زندگی کے بارے میں بنائی گئی یہ تیسری فلم ہے۔ اس سے قبل 2018 میں ہیری اینڈ میگھن، اے رائل رومانس اور 2019 میں ہیری اینڈ میگھن، بیکمنگ رائل ریلیز کی گئی تھی۔

فلم کے ٹریلر نے دو روز میں ہی کافی مقبولیت حاصل کرلی ہے اور برطانوی و امریکی عوام اس ٹریلر پر کافی بحث مباحثے میں مصروف ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes