عیدالاضحیٰ پر فنکاروں کی قربانیاں، منیب بٹ نے اونٹ اور صاحبہ نے گا ئے قربان کی – Kashmir Link London

عیدالاضحیٰ پر فنکاروں کی قربانیاں، منیب بٹ نے اونٹ اور صاحبہ نے گا ئے قربان کی

لندن(مونا بیگ) عیدالاضحیٰ کے موقع پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد ملبوسات سے کہیں زیاہ قربانی کے جانوروں کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کرتی ہے ، پاکستان کی متعدد شوبز شخصیات بھی اس معاملے میں پیش پیش رہتی ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کئی اداکاروں کی جانب سے جانوروں کے ہمراہ تصاویر شیئر کی گئیں جو کہ چند ہی گھنٹوں میں سوشل میڈیا وائرل ہوگئیں۔

اداکار منیب بٹ کی جانب سے اس عید پر قربانی کے لیے اونٹ خریدا گیا ہے جس کی تصویر ویڈیو لنک کے ہمراہ اداکار کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری پر بھی شیئر کی گئی۔

اداکاہ عائزہ اعوان کی جانب سے حال ہی میں قربانی کے بکرے کے ہمراہ دلچسپ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے قربانی کی تیاری سے متعلق سوال پوچھا گیا۔

شیئر کی گئی تصویر میں عائزہ کے بکرے کو دیوار  پر چڑھتے اور اداکارہ کو اس کی رسی تھامے دیکھا جا سکتا ہے۔

گلوکار عاصم اظہر نے بھی گزشتہ روز  اپنے بکروں کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ ان کی قربانی قبول فرمائے۔

اداکارہ سنبل اقبال کی جانب سے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عیدالاضحیٰ کا کیپشن درج کیا گیا۔ مختصر سی ویڈیو میں اداکارہ کو سفید رنگ کی گائے کو پیار کرتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔

اداکارہ صاحبہ کی جانب سے انسٹاگرام پر عید کے روز قربانی کے جانوروں کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔




50% LikesVS
50% Dislikes