سانحہ کابل کے بعد بھارتی فلم ’پٹھان‘ کا انتظارمزید طویل، دیکھتے ہیں پرانی بوتل میں کونسی نئی شراب ملیگی – Kashmir Link London

سانحہ کابل کے بعد بھارتی فلم ’پٹھان‘ کا انتظارمزید طویل، دیکھتے ہیں پرانی بوتل میں کونسی نئی شراب ملیگی

لندن (مونا بیگ) دنیا بھر کی خفیہ ایجنسیوں کی کارکردگی پر اب تک لاتعداد فلمیں سامنے آچکی ہیں جن میں سے کچھ شاہکار بھی ہیں۔ تاہم بھارتی خفیہ ایجنسی را شائد دنیا کی واحد ایجنسی ہے جس کے کھاتے میں اتنی کامیابی حقیقت میں نہیں جتنی فلموں میں ہے۔

اب تازہ ترین فلم پٹھان کو ہی لے لیجئے، اس میں کمال کا پروپیگنڈہ کیا گیا تھا مگر اب افغانستان کی صورتحال بدلنے کیساتھ فلمساز بھی مصیبت میں پڑ گئے ہیں۔ فلم کی شوٹنگ تو کافی پہلے شروع ہو چکی تھی لیکن کووڈ کے سبب اس میں تاخیر ہوتی جا رہی تھی۔ مگر سنا ہے اب یہ فلم 2022 میں ریلیز ہوگی۔

فلم پٹھان میں سلمان خان کا خصوصی رول ہے۔ فلم کئی وجوہات کے سبب سرخیوں میں ہے سب سے زیادہ دلچسپی اس فلم میں سلمان خان کے کیمیو کو لے کر ہے اور اب تو فلم میں معروف ورسٹائل اداکار ر آشو توش رانا بھی شامل ہو چکے ہیں۔

دراصل جاسوسی فلموں کا سلسلہ بالی ووڈ میں کافی پرانا ہے۔بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اپنی فلم زیرو کے باکس آفس پر منہ کے بل گرنے کے بعد ایک بار پھر اٹھنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ان کی اگلی فلم پٹھان کا سب کو بے صبری سے انتظار ہے جس میں وہ اپنے وزن کیلئے ’را ‘ ایجنٹ کے کردار میں ایک خاص مشن پر ہوں گے۔

اس فلم میں جان ابراہم کا کردار ایک کرائے کے دہشت گرد کا بتایا جا رہا ہے جبکہ ڈمپل کپاڈیہ بھی ایک را افسر کے کردار میں نظر آئیں گی۔ حقیقت پسند بھارتی شائقین کا اس فلم بارے کہنا ہے کہ را نے اصل زندگی میں شاید اتنے مشن نہ کیے ہوں جتنے بالی ووڈ کے ہیرو اور ہیروئنز نے را ایجنٹ بن کر بڑے پردے پر کیے ہیں۔ بہرحال دیکھتے ہیں کہ پرانی بوتل میں اب کونسی نئی شراب پیش کی جائے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes