برطانیہ کی ٹریول لسٹ میں پاکستان بدستور ریڈ لسٹ پر موجود، اوورسیز کمیونٹی شدید مایوس کا شکار – Kashmir Link London

برطانیہ کی ٹریول لسٹ میں پاکستان بدستور ریڈ لسٹ پر موجود، اوورسیز کمیونٹی شدید مایوس کا شکار

لندن (عمران راجہ) برطانیہ نے اپنی ٹریول لسٹ اپ ڈیٹ کردی ہے ، جس کے مطابق پاکستان بدستور ریڈ لسٹ پر موجود ہے، جسے دیکھ کر پاکستانی کمیونٹی میں مایوسی کی شدید لہر دوڑ گئی ہے۔

کمیونٹی کو پوری امید تھی کہ پاکستان اس مرتبہ ریڈ لسٹ سے عنبر پر آجائے گا، برطانیہ نے 9 اپریل سے پاکستان سمیت 4 ممالک کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کا اعلان کیا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی ریڈ لسٹ کے دیگر ممالک میں فلپائن، کینیا اور بنگلا دیش شامل تھے، ریڈ لسٹ والے ممالک سے صرف برطانوی شہریوں یا قیام کی اجازت رکھنے والے افراد کو آنے کی اجازت ہے۔

ریڈ لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والوں کو 10 دن ہوٹل میں قرنطینہ میں رہنا ہوگا، ہوٹل میں قرنطینہ کے اخراجات میں بھی تقریباً 400 پاؤنڈ کا اضافہ کردیا گیا تھا۔ برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کے2 ہفتوں بعد بھارت کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا تھا، 8 اپریل کو بھارت کو ریڈ سے عنبر ٹریول لسٹ میں شامل کردیا گیا تھا۔

واضع رہے پاکستان ہائی کمیشن سمیت متعدد ایم پیز نے پاکستان کے حالات بہتر ہونے پر برطانیہ کو آگاہی دی تھی اور سبھی پرامید تھے کہ برطانیہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیگا۔ پاکستان ہائی کمشنر معظم احمد خان نے اس سلسلے میں برطانوی وزیر سے ملاقات بھی کی تھی۔ برطانوی انڈر سیکرٹری ہیلتھ لارڈ بیتھل سے ملاقات کے دوران کوویڈ 19سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی جانب سے کئے گئے اقدامات کی تفصیل فراہم کی گئی۔ معظم احمد خان نے پاکستان میں کوویڈ 19 سے متعلق تازہ ترین ڈیٹا شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جانب سے کوویڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کئے گئے حفاظتی اقدامات کے باعث ملک میں کورونا کیسسز میں کافی حد تک کمی آئی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes