مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سابق صدر مسعود خان کا دور قابل قدر رہا، پارلیمنٹیرینز کا خراج تحسین – Kashmir Link London

مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سابق صدر مسعود خان کا دور قابل قدر رہا، پارلیمنٹیرینز کا خراج تحسین

لندن (عدیل خان) آزاد جموں و کشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ کسی اعلیٰ ترین حکومتی عہدے دار کے دور کے خاتمے کے بعد عالمی سیاسی راہنما ئوں نے اپنے و یڈیوز پیغامات کے ذ ریعے اس دور کو سنہری دور کہا ہے ۔سابق صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان کے دور میں عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور دنیا بھر کے اداروں اور پارلیمنٹس کے ساتھ مسلسل روابط رکھنے کو برطانوی اور یورپین پارلیمنٹیرینز نے خراج تحسین پیش کیا۔

برطانوی شیڈو ہوم منسٹر جیس فیلپس ، افضل خان شیڈو ڈپٹی لیڈر ہاوس آف کامنز ، ایم پی اینڈریو گووین چیرمین لیبر فرینڈز آف کشمیر، ایم جیمز ڈیلی چیرمین کنزرویٹیو فرینڈز آف کشمیر اور سابق یورپین ممبر آف پارلیمنٹ فیل بینین اور کیٹ ہولارن ایم پی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ سابق صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے اپنے پانچ سالہ دور میں برطانوی اور یورپین پارلیمینٹس میں تسلسل کے ساتھ پروگرامات کیے اور جس طرح ایم پیز اور ایم ای پیز کو مسلسل کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا اس کی نظیر ماضی میں نہیں ملتی۔

سردار مسعود خان کی مسلسل جدوجہد کی وجہ سے بڑی تعداد میں ان ایم پیز اور ایم ای پیز نے بھی کشمیر میں ہونے والے مظالم پر آواز اٹھائی جنہوں نے ماضی میں کبھی بھی کشمیر پر بات نہیں کی تھی ۔ حکومت پاکستان کو سردار مسعود خان جیسے تجربہ کا ر سیاستدان اور سابق سفارتکار سے مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں بھرپور استفادہ کرنے کے لیے ان کو اہم منصب سونپنا چاہیے تاکہ عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر پر ہونے والی پیش رفت کا تسلسل برقرار رکھا جاسکے۔

50% LikesVS
50% Dislikes