شہزادی ڈیانا کی برسی کے موقع پر مداحوں کا انوکھا خراجِ عقیدت، محل کے باہر مزار بنا دیا – Kashmir Link London

شہزادی ڈیانا کی برسی کے موقع پر مداحوں کا انوکھا خراجِ عقیدت، محل کے باہر مزار بنا دیا

لندن (عدیل خان) شہزادی ڈیانا کے مداحوں کی جانب سے اس سال ان کی برسی کے موقع پر انوکھے انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ مداحوں کو ایک گروپ کی جانب سے گزشتہ روز ان کی 24ویں برسی کے موقع پر کنگسٹن پیلس کے باہر جمع ہو کر شہزادی کو خراج ِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک عارضی مزار بنایا گیا۔اس کے علاوہ دنیا بھر سے 31 اگست 1997ء کو پیرس میں انتقال کر جانے والی شہزادی ڈیانا کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ ماہ شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری نے والدہ کی برسی سے قبل کنگسٹن پیلس میں ہی اپنی والدہ کے نئے مجسمے کی رونمائی کی تھی۔خیال رہے کہ پرنسز آف ویلز شہزادی لیڈی ڈیانا 31 اگست 1997ء کو پیرس میں ایک کار حادثے میں انتقال کرگئی تھیں۔ دریں اثنا شہزادی کی 24 ویں برسی کے موقع پر پیئرس کا کہنا تھا کہ شہزادی ڈیانا بھی اپنے دونوں بیٹوں شہزادہ ولیم اور ہیری کےساتھ امریکی ریاست کیلیفورنیا منتقل ہوکر ہالی ووڈ کا حصّہ بننا چاہتی تھیں ۔

میڈیا کے مطابق ،شہزادی کے سابق وائس کوچ اسٹیورٹ پیئرس کا کہنا ہے کہ شہزادی ڈیانا کو ہالی ووڈ سے بہت سے پراجیکٹس کے لیے پیشکش ہوئی تھی اور انہوں نے ان میں سے ایک پر کام کرنے کے لیے غور بھی کیا تھا لیکن افسوس اس سے پہلے ہی31 اگست 1997 کو پیرس میں ایک کار حادثے میں وہ جاں بحق ہوگئیں،شہزادی کی 24 ویں برسی کے موقع پر پیئرس نے برطانوی جریدے کو بتایا کہ شہزادی کے شعور میں، انہیں ملنے والی تمام آفرز کی وجہ سے کئی بڑے پراجیکٹس تھےـ‘

انہوں نےبتایا کہ ’جن بڑے پراجیکٹس پر وہ کام کرنا چاہتی تھیں وہ تین فلاحی مفادات کے بارے میں دستاویزی فلمیں تھیں۔‘ ڈیانا کے سابق وائس کوچ نے مزید بتایا کہ ’ وہ ہالی ووڈ میں بہت زیادہ وقت گزارنے کی منصوبہ بندی کر رہی تھیں جہاں وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا استعمال کرسکتی تھی ۔‘ پیئرس نے مزید بتایا کہ ’ شہزادی نے جو کچھ بھی کیا وہ آٹو گراف آف ایکسیلنس کے ساتھ کیا ، اس کا مطلب ہے کہ انہوں نے صحیح لوگوں سے مشورہ کیاتاکہ وہ پراجیکٹس مینجمنٹ کو برقرار رکھا جا سکےـ‘

ڈیانا کے سابق وائس کوچ نے ڈیانا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’ انہیں یقین ہے کہ وہ جسے بھی ملازمت دیتیں یا کسی کے بھی ساتھ کام کرتیں ، اس کے ایوارڈ یافتہ بہترین معیار کے ساتھ ابھرتا کیونکہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ڈیانا تخلیقی صلاحیتوں سے بھرپور تھیں ۔‘ پیئرس نےاس بات کو واضح کیا کہ شہزادی ڈیانا صرف کیمرے کے پیچھے کام کرنا چاہتی تھیں اور انہیں فلم اسٹار بننے میں کوئی دلچسپی نہیں تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes