طارق محمود الحسن برطانیہ میں گورنر پنجاب کے کوآرڈینیٹر برائے اوورسیز پاکستانی اور مذہبی امور تعینات – Kashmir Link London

طارق محمود الحسن برطانیہ میں گورنر پنجاب کے کوآرڈینیٹر برائے اوورسیز پاکستانی اور مذہبی امور تعینات

لندن (کشمیر لنک نیوز) معروف سماجی شخصیت مخدوم سید طارق محمود الحسن برطانیہ میں گورنر پنجاب کے کوآرڈینیٹر برائے اوورسیز پاکستانی اور مذہبی امور تعینات، گورنر ہائوس پنجاب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

تعیناتی کے بعد مخدوم سید طارق محمود الحسن نے کہا کہ میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے مجھے برطانیہ اور یورپ کیلئے کوآرڈینیٹر برائے اوورسیز پاکستانی اور مذہبی امور مقرر کیا ۔

انہوں نے کہا میں اوورسیز پاکستانیوں کے مذہبی اور دیگر مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنی پوری خدمات پیش کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے بھر پور محنت کروں گا اور پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes