منکرین ختم نبوت کے حوالے سے ذوالفقارعلی بھٹو کا فیصلہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جاچکا؛ عمر توحیدی – Kashmir Link London

منکرین ختم نبوت کے حوالے سے ذوالفقارعلی بھٹو کا فیصلہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جاچکا؛ عمر توحیدی

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) جماعت ختم نبوت برطانیہ کے رہنما محمد عمر توحیدی اور مفتی محمود الحسن نے 7 ستمبر 1974ء کو منکرین ختم نبوت کے حوالے سے اس وقت کے وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید اور پارلیمنٹ کے متفقہ فیصلے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسلامی ملک پاکستان میں جمہوریت کے عین مطابق ایک تاریخ ساز فیصلہ تھا جس پر مقننہ کے دونوں ایوان متفق تھے۔

ان رہنمائوں کا کہنا تھا کہ یہ ہماری ملکی تاریخ کا وہ واحد فیصلہ ہے جس میں اسلام کے اساسی عقیدے اور حضورِ خاتم النبیینﷺ سے منحرف جماعت کو کئی روز اسمبلی کے فورم پر سننے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ اس کا اسلام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ فیصلہ مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر کے علماء خاص طور پر مولانا ثناء اللہ امرتسری،علامہ انور شاہ کشمیری،پیر مہر علی شاہ گولڑوی،بلبل ریاض جنت سید عطاء اللہ شاہ بخاری،شیخ القرآن مولانا غلام اللہ خان اور دیگر مسلمانوں کی بے مثال جد و جہد اور شہادتوں کاثمر تھا۔

عمر توحیدی اور محمود الحسن نے کہاکہ بہتر یہی تھا کہ جماعت منکرین ختم نبوت اس فیصلے کو تسلیم کر کے دیگر اقلیتوں کی طرح پاکستان میں امن وسکون سے رہتی مگر افسوس کہ آج تک انہوں نے یہ فیصلہ تسلیم نہیں کیا اور ابھی تک وہ اس کوشش میں ہیں کہ اس قانون کو ختم کروا دیں لیکن جب تک رسولﷺ کے عشاق اس دھرتی پر موجود ہیں انشاء اللہ ان کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes