کورونا ویکسینیشن کے تناظر میں بنی پاکستانی فلم نے ترکی کا بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا – Kashmir Link London

کورونا ویکسینیشن کے تناظر میں بنی پاکستانی فلم نے ترکی کا بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا

لندن(کشمیر لنک نیوز)کوویڈ 19 ویکسین پر مبنی پاکستانی مختصر فلم ان ماسکنگ نے ترکی فلمی میلے میں بہترین غیر ملکی شارٹ فلم کا ایوارڈ جیت لیا۔

ترکی کے شہر استنبول میں ہونے والے بین الاقوامی فلمی میلے استنبول فلم ایوارڈز میں جہاں دوسرے ممالک نے فلمی میلے میں اپنی اپنی فلمیں بھیجیں وہیں پاکستان کے شہر کراچی سے تعلق رکھنے والے رائٹر و ڈائریکٹر خالد حسن خان کی کرونا ویکسین پربنائی ہوئی مختصر دورانیے پر فلم ان ماسکنگ کو مقابلے میں شامل کیا گیا تھا ۔

یہ فلم ایک ایسے پس منظر کی نشاندہی کرتی ہے جو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین آنے کے بعد ایک نعمت کے تناظر میں لوگوں کے لیے امید کی کرن بن کر سامنے آتی ہے، تاہم سوشل میڈیا پربے بنیاد پروپیگنڈہ لوگوں کو اس مفت سہولت سے فائدہ پہنچانے میں کافی حد تک حائل ہے، فلم میں ایسے منفی افواہوں کی تردید کی گئی ہے جو لوگوں کو ویکسین سینٹر جانے میں رکاوٹ کا باعث ہے۔

فلم کے مرکزی اداکاروں میں دانش وکیل، علی ایلوینس اور طلال فرحت شامل ہیں، مختصر دورانیے پر مبنی فلم ان ماسکنگ کا دورانیہ ا پندرہ منٹ ہے۔ اس مختصر فلم کی تحریر اور ہدایت خالد حسن خان نے دی۔ وہ اس سے قبل 2013 میں دہلی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول اپنی پہلی فیچر فلم ‘ہوٹل’ کے لیے بہترین فلم کا ایوارڈ بھی جیت چکے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes