پرامن اور مستحکم افغانستان کیلئے لڑکیوں کا تعلیم حاصل کرنا اشد ضروری ہے: ملالہ یوسف زئی – Kashmir Link London

پرامن اور مستحکم افغانستان کیلئے لڑکیوں کا تعلیم حاصل کرنا اشد ضروری ہے: ملالہ یوسف زئی

لندن (کشمیر لنک نیوز) برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد دنیا کی کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ سماجی رہنما ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں تمام لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے کی اجازت ہونی چا ہئے۔

یہ بات کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ تعلیمی و سماجی رہنما ملالہ یوسف زئی نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ پر امن اور مستحکم افغانستان کے لیے ضروری ہے کہ وہاں کی لڑکیاں تعلیم حاصل کریں۔

ملالہ یوسف زئی کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغان لڑکیوں اور خواتین کے حقوق کا تحفظ ہو، افغانستان کے پڑوسی ممالک کو اضافی مدد دی جائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes