انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا بھارت کو بڑا جھٹکا،متعدد انگلش کھلاڑیوں کا آئی پی ایل کھیلنے سے انکار – Kashmir Link London

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا بھارت کو بڑا جھٹکا،متعدد انگلش کھلاڑیوں کا آئی پی ایل کھیلنے سے انکار

لندن(سپورٹس نیوز)بھارت کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ منسوخ ہونے کے بعد متعدد انگلش کھلاڑیوں نے انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز جونی بیرسٹو، ک آل راؤنڈر کرس ووکس اور نمبر ون ٹی 20 بلے باز ڈیوڈ ملان نے آئی پی ایل کھیلنے سے انکار کردیا جبکہ وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر، سٹار آل راؤنڈر بین سٹوکس اور فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر پہلے ہی لیگ سے دستبردار ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلی جانے والی پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آخری میچ بھارتی ٹیم کے ارکان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes