پاکستان کی خاتون وکیل ندا عثمان نے خواتین وکلا کا عالمی جسٹیشیا ایوارڈ 2021 اپنے نام کرلیا – Kashmir Link London

پاکستان کی خاتون وکیل ندا عثمان نے خواتین وکلا کا عالمی جسٹیشیا ایوارڈ 2021 اپنے نام کرلیا

ویانا (کشمیر لنک نیوز) پاکستان کے شہر لاہور کی ایک خاتون وکیل نے آسٹریا میں ویانا جسٹیشیاایوارڈ جیت لیا، یہ ایوارڈ خواتین وکلاء کو ان کی خدمات اور اعلیٰ کارکردگی کی بنا پر دیا جاتا ہے، خاتون وکیل ندا عثمان نے یہ ایوارڈ پاکستان کے نام کردیا۔

خاتون وکیل ندا عثمان نے بتایا کہ 17 ممالک سے 80 خواتین وکلاء کو اس ایوارڈکے لیے نامزد کیا گیا، جن میں سے ان کے علاوہ 12 خواتین جولائی 2021ء میں منتخب ہوئیں، جنوبی ایشیا سے منتخب ہونے والی وہ واحد خاتون تھیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 10 ستمبر کو ویانا میں ایوارڈز کی آن لائن تقریب ہوئی جسٹیشیا ایوارڈ ملنا بہت بڑا اعزاز ہے، وہ یہ اعزاز پاکستان کے نام کرتی ہیں۔ ندا عثمان نےکہاکہ وہ کئی برسوں سے ایک تنظیم کے تحت پاکستانی خواتین وکلاء کے لیے کام کر رہی ہیں، ان خدمات کے عوض انہیں یہ ایوارڈ ملا۔

50% LikesVS
50% Dislikes