سابق کونسلرنارتھمپٹن افتخار چوہدری کا برمنگھم میں دعوت اسلامی کے مرکز فیضان مدینہ کا دورہ – Kashmir Link London

سابق کونسلرنارتھمپٹن افتخار چوہدری کا برمنگھم میں دعوت اسلامی کے مرکز فیضان مدینہ کا دورہ

برمنگھم (کشمیر لنک نیوز)نارتھمپٹن کے سابق کونسلر افتخار چوہدری کا برمنگھم میں دعوت اسلامی کے مرکز فیضان مدینہ کا دورہ کیا، اس موقع پر دعوت اسلامی کے محمد وسیم عطاری اور عتیق الرحمان عطاری نے ان کو دعوت اسلامی کے مختلف پراجیکٹس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور مرکز کے مختلف شعبوں کا دورہ کروایا۔

افتخار چوہدری نے دعوت اسلامی کے مذہبی ، اخلاقی اور معاشرتی پراجیکٹس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دعوت اسلامی برطانیہ سمیت دنیا بھر میں صیح معنوں میں اسلام کے محبت، رواداری ، برداشت اور امن کے پیغام کو عام کرنے کے جس عظیم مشن پر عمل پیرا ہے وہ قابل تحسین ہے ۔

اور بالخصوص برطانیہ میں دین اسلام کی اشاعت و ترویج کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کی مختلف معاشرتی اور سماجی معاملات میں رہنمائی کا جو فریضہ دعوت اسلامی سر انجام دے رہی ہے وہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ اس موقع پر چوہدری عنصر بشیر بھی افتخار چوہدری کے ہمراہ تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes