جمائما کو فلم کیلئے پاکستانی رکشے کی تلاش، برٹش پاکستانیوں سے مدد کی اپیل – Kashmir Link London

جمائما کو فلم کیلئے پاکستانی رکشے کی تلاش، برٹش پاکستانیوں سے مدد کی اپیل

لندن(کشمیر لنک نیوز)وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کو پاکستانی رکشے کی تلاش ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کو اپنی فلم کے لیے لندن میں ایک ایسے رکشے کی تلاش ہے جو پاکستانی اسٹائل کا ہو۔رکشے کے لیے جمائما گولڈ اسمتھ نے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں سے مدد مانگ لی۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جمائما کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں مداحوں کو اپنی فلم کے لیے پاکستانی رکشے کی ضرورت سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ جمائما نے اپنے ٹوئٹ میں برطانیہ میں مقیم پاکستانی افراد کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ہم لندن میں بنائی جانے والی فلم کے لیے پاکستانی اسٹائل کے رکشے کی تلاش میں ہیں۔جمائما کے ٹوئٹ کے مطابق انہیں اگلے ہفتے جمعے اور ہفتے کے روز شوٹنگ کے لیے پاکستانی رکشے کی ضرورت ہوگی۔

جمائما نے برطانیہ میں پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اگر کوئی اس حوالے سے کسی کو جانتا ہو یا کسی کے پاس رکشہ ہوتو ان کی مدد کرے۔ تاہم جمائما کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ انہیں کس فلم کے لیے پاکستانی رکشے کی ضرورت ہے تاہم کچھ ماہ قبل برطانوی پروڈیوسر نے اعلان کیا تھا کہ وہ جلد ہی فلم بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں جس کی شُوٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔

جوابی ٹویٹس میں جہاں بہت سارے پاکستانیوں نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا ہے وہیں متعدد افراد نے اپنی خدمات بھی پیش کردی ہیں۔ ایک صارف خرم ظہور نے لکھا کہ وہ بالکل ویسا رکشہ مہیا کرسکتا ہے جیسا وہ چاہتی ہیں اور ساتھ ہی اس رکشے کی تصاویر بھی دیں جو کہ پرنس ولیم اور انکی اہلیہ کے حالیہ پاکستانی دورہ میں استعمال ہوا تھا جس پر جمائیمہ نے انہیں پرسنل میسیج کی درخواست کی، امید کی جاسکتی ہے کہ جلد ہی یہ رکشہ لندن کی سڑکوں پر بھی نظر آجائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes