پاکستان ہائی کمشنر کی برطانیہ کے تجارتی نمائندے مارک ایسٹ وڈ سے ملاقات، دو طرفہ تجارت پر تبادلہ خیال – Kashmir Link London

پاکستان ہائی کمشنر کی برطانیہ کے تجارتی نمائندے مارک ایسٹ وڈ سے ملاقات، دو طرفہ تجارت پر تبادلہ خیال

لندن (عمران راجہ) پاکستان ہائی کمشنر معظم احمد خان نے ہائی کمیشن لندن میں برطانیہ کے تجارتی نئے تعینات نمائندے مارک ایسٹ ووڈ ایم پی سے ملاقات کی۔ہائی کمشنر نے مارک ایسٹ ووڈکو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ ان کی تقرری سے پاکستان برطانیہ تجارتی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور ٹھوس نتائج برآمد ہوں گے۔

واضع رہے مارک ایسٹ وڈ برطانیہ کے منجھے ہوئے پروفیشنل ہیں انکی تعیناتی پاکستان کیلئے اہم ترین ہوسکتی ہے۔ اس موقع پر دونوں شخصیات نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اسے تسلی بخش قرار دیا ۔ تاہم ، انہوں نے کہا کہ تجارت کی موجودہ سطح دونوں ممالک کی تجارتی صلاحیت کے مطابق نہیں ہے۔

ملاقات بڑے اچھے اور خوشگوار ماحول میں ہوئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تجارتی تعاون ، اور دوطرفہ سرمایہ کاری میں اضافے کی نئی راہیں تلاش کی جائیں گی اور ان کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔ مہمان شخصیت نے باہمی تجارت کے حجم کو بڑھانے کے لیے تجارتی سہولیات اور تجارتی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes