آبدوز تنازعہ شدت اختیار کر گیا، فرانس کا برطانیہ کے ساتھ دفاعی اجلاس منسوخ – Kashmir Link London

آبدوز تنازعہ شدت اختیار کر گیا، فرانس کا برطانیہ کے ساتھ دفاعی اجلاس منسوخ

پیرس(کشمیر لنک نیوز) آسٹریلیا کی جانب سے پیرس سے آبدوزوں کی ڈیل منسوخ کرنے کے بعد واشنگٹن اور لندن کے ساتھ معاہدے کرنے کے تنازعے کے بعد فرانس نے برطانیہ کے ساتھ دفاعی اجلاس منسوخ کر دیا۔

میڈیا کے مطابق اتوار کے روز دو باخبر ذرائع نے کہا کہ فرانس کے وزیر دفاع فلورنس پارلے اور برطانوی ہم منصب کے درمیان طے پائی ملاقات منسوخ ہو گئی ہے، یہ ملاقات رواں ہفتے ہونے والی تھی۔ دونوں ذرائع نے برطانوی اخبار ’دی گارڈین‘ کی ایک سابقہ رپورٹ کی تصدیق کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فرانسیسی اور برطانوی وزرا دفاع کی ملاقات منسوخ کردی گئی ہے۔

معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے فرانس کے ساتھ تعلقات کی اہمیت پر زور دیااور کہا کہ امریکا، آسٹریلیا اور برطانیہ کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری جس میں کینبرا کو امریکی آبدوزوں کی فراہمی شامل ہے ، پیرس کے غصے کے باوجود فرانس کے ساتھ تعلقات کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔

برٹش پریس ایسوسی ایشن کے مطابق بورس جانسن نے نیو یارک کے سفر کے دوران ہوائی جہاز میں صحافیوں کو بتایا کہ لندن اور پیرس کا رشتہ بہت دوستانہ اور بہت اہم رشتہ ہے۔ فرانس کو برطانیہ سے اٹوٹ محبت ہے۔

دوسری جانب ترجمان فرانسیسی حکومت گیبریل اتل نے کہا کہ امریکی صدر نے فرانس آسٹریلیا آبدوز ڈیل کی منسوخی کے بعد اپنے فرانسیسی ہم منصب عمانویل میکروں سے بات کرنے کے لیے کہا تھا ، ان کا کہنا تھا کہ وہ آنے والے چند دنوں کے اندر فرانسیسی ہم منصب سے ٹیلیفون پر بات کریں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes