برطانوی عوام بھی پٹرول کی قلت کے خوف کا شکار، گاڑیوں کے ٹینک فل کروانے لگے – Kashmir Link London

برطانوی عوام بھی پٹرول کی قلت کے خوف کا شکار، گاڑیوں کے ٹینک فل کروانے لگے

لندن (عمران راجہ) برطانوی عوام بھی پٹرول کی قلت کے خوف کا شکار ہوگئے، گاڑیوں کے ٹینک فل کروانے لگے، میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں آئل ٹینکرز ڈرائیوروں کی کمی نے پٹرول کی قلت پیدا کردی ہے۔ملک بھر میں پٹرول اسٹیشنز پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، عوام نے پٹرول کی قلت کے خوف سے گاڑیوں کے ٹینک فل کروانے شروع کردیے۔۔

وزیر ٹرانسپورٹ گرانٹ شاپس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گھبرائیں نہیں اور اپنی ضرورت کے مطابق پٹرول ڈلوائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہنگامی حالات میں آئل ٹینکر چلانے کے لیے فوج کو طلب کیا جاسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس اور بریگزٹ کے باعث برطانیہ کو بڑی گاڑیوں کے ایک لاکھ ڈرائیوروں کی کمی کا سامنا ہے۔رپورٹ کے مطابق یورپی ممالک سے ایچ جی وی ڈرائیورز کو عارضی ویزے دے کر بلوانے کی تجویز زیرِ غور ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes