برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ سمتھ کی تلاش ختم ، فلم کیلئے پاکستانی رکشہ مل گیا – Kashmir Link London

برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ سمتھ کی تلاش ختم ، فلم کیلئے پاکستانی رکشہ مل گیا

لندن(کشمیر لنک نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی پروڈیوسر جمائما نے پاکستانی رکشے کو تلاش کر لیا۔

سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر جمائما خان نے پاکستانی رکشہ ملنے کے بعد کی تصاویر شیئر کر دیں جس کی انہیں تلاش تھی۔انہوں نے اپنی شیئر کردہ تصاویر اور ویڈیو پر لکھا کہ کورونا کے دور میں فلم سازی کا جادو۔

واضح رہے کہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ سمتھ کو لندن میں پاکستان سٹائل کے رکشے کی تلاش تھی جسے تلاش کرنے میں وہ کامیاب ہو گئیں۔انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ہمیں لندن میں فلم کے لیے پاکستانی سٹائل کے رکشے کی ضرورت ہے۔

رکشہ اگلے ہفتے منگل اور جمعہ کو چاہیے، کیا کوئی کسی کو جانتا ہے جس کے پاس(رکشہ) ہے؟

50% LikesVS
50% Dislikes