برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے شہباز شریف اور سلیمان شہباز کو منی لانڈرنگ کے الزامات سے بری کردیا – Kashmir Link London

برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے شہباز شریف اور سلیمان شہباز کو منی لانڈرنگ کے الزامات سے بری کردیا

لندن (مبین چوہدری) جرائم کی روک تھام کے خصوصی برطانوی ادارے نیشنل کرائم ایجنسی نے قریب دو سال کی تحقیقات کے بعد سباق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور انکی فیملی کے دیگر ارکان کے مجنمد اکائونٹس بحال کردیئے ہیں، ایسا کرتے ہوئے ایجنسی کا کہنا تھا کہ انہیں تحقیقات میں ایسے کوئی شواہد نہیں ملے کہ منی لانڈرنگ ہوئی ہو جسکے بعد نیشنل کرائم ایجنسی نے شہباز شریف اور ان کے بیٹے سلیمان شریف کے منجمد بینک اکاؤنٹس کی تحقیقاتی رپورٹ ویسٹ منسٹر کورٹ میں جمع کروادی ہے۔

ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کورٹ کو بھجوائے گئے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان، برطانیہ اور دبئی میں ہوئی تحقیقات میں شہباز اور سلیمان شریف منی لانڈرنگ میں ملوث نہیں، انہیں شہباز شریف اور سلیمان شہباز کے خلاف مجرمانہ طرز عمل کا کوئی ثبوت نہیں۔

دوسری جانب مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے اس خبر پر رد عمل دیتے ہوئے اسے غلط قرار دیا ہے، انکا کہنا ہے کہ میڈیا پر شہباز شریف، ان کے بیٹے سلیمان شہباز کی برطانوی عدالت سے بریت کے بارے میں پھیلائی جانے والی خبریں درست نہیں۔ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کی جانب سے جو تحقیقات ہو رہی ہیں وہ نیب کی یا ایسٹ ریکوری یونٹ کی درخواست پر نہیں ہو رہیں۔

شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ ان تحقیقات کا آغاز ایک مشکوک ٹرانزیکشن سے ہوا تھا، جس کی اطلاع ایک بینک نے دی تھی، شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کی جانب سے 2019ء میں پاکستان سے برطانیہ منتقل کیے گئے کچھ فنڈز کو برطانیہ کے حکام نے مشکوک ٹرانزیکشن قرار دیا اور نیشنل کرائم ایجنسی نے ان فنڈز کے خلاف عدالت سے اثاثہ جات منجمد کرنے کا حکم حاصل کیا تھا۔

اب نیشنل کرائم ایجنسی نے شہباز خاندان سے متعلق ان فنڈز کی تحقیقات کو بند کرنے کا فیصلہ کیا اور عدالت کے ذریعے ان فنڈز کو جاری کرنے پر اتفاق کیا۔ جس قسم کی بریت سے متعلق باتیں پھیلائی جا رہی ہیں اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ کوئی مقدمہ موجود ہی نہیں تھا، این سی اے نے فنڈز منجمد کر دیے تھے اور این سی اے نے ان فنڈز کی مزید تحقیقات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سلیمان شہباز تاحال اشتہاری ہیں اور منی لانڈرنگ کیس میں لاہور کی احتساب عدالت کو مطلوب ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes