دنیا میں ذائقے اور سٹائل کے معروف ترکش شیف لندن میں ناکام کیوں ؟ ہزار گنا زائد قیمتوں پرعوام سیخ پا – Kashmir Link London

دنیا میں ذائقے اور سٹائل کے معروف ترکش شیف لندن میں ناکام کیوں ؟ ہزار گنا زائد قیمتوں پرعوام سیخ پا

لندن (مبین چوہدری) برطانیہ میں آباد تارکین وطن موقع ملتے ہی اپنے آبائی وطن جانا کیوں پسند کرتے ہیں، یہ وہ سوال ہے جو اہل برطانیہ گذشتہ تین دہائیوں سے ایک دوسرے سے پوچھ رہے ہیں۔ اس کے دو جوابات تھے، اپنی مٹی سے ازلی محبت اور پیچھے چھوڑے گئے رشتہ دار اور ساتھ ہی وہاں کے ذائقہ دار پکوان۔

وقت کیساتھ ساتھ بہت کچھ بدلا مگر مادر وطن سے دوری کسی بھی تارک وطن کیطرف سے کم نہ ہوسکی البتہ دوسری وجوہات کی بنا پر برطانیہ چھوڑنا کم ہونے لگا اور وہ تھی، برطانیہ میں ملٹی کلچرل میلے، دور دیس میں اپنے اپنے دیس کی خوشبو۔ یہ وہ موقع تھا جس پر جہاندیدہ کاروباری افراد کی نظر تھی کہ جیسے ہی برطانیہ میں امیگرینٹس کے اپنے اپنے وطن کے کھانوں اور دیگر اشیا کی مانگ بڑھے کی انہوں نے کس طرح اس مارکیٹ کو فتح کرنا ہے۔ ہم پرانی سب باتوں کو ایک طرف رکھتے ہوئے ترکی کے نامور شیف سالٹ بائیز کی بات کرتے ہیں جنکی شخصیت سے متاثر ہوکر اہل برطانیہ ترکی جاکر انکے کھانے کھاتے تھے۔

سالٹ بائیز کے مالک نصرت سوشل میڈیا کی دنیا کے نامور شیف بھی ہیں، ان پر پریشر تھا تو انہوں نے نے حال ہی میں لندن میں اپنا ریسٹورنٹ کھول لیا۔ جیسے کہتے ہیں نہ ترکی ترکی ہے لندن لندن ہے ایسے ہی نصرت کو کسی نے نہیں سمجھایا اور نجانے وہ کس کے کہنے پر آکر ایسا مینو تیار کربیٹھا کی اب برٹش میڈیا میں مبھی اس پر تنقید ہونا شروع ہوگئی ہے۔


برٹش میڈیا کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں نام ہونے کے باوجود لگتا نہیں کہ وہ برطانیہ میں بھی نام بنا سکیں۔ وسطی لندن کے علاقے نائٹس برج میں نجانے کس نے انہیں ریسٹورنٹ کھولنے کا مشورہ دیا، ایسی جگہ جہاں لوگ کھانے کیلئے نہیں آتے نصرت نے اپنے ریسٹورنٹ میں ایسا مینو رکھ دیا ہے جیسے لوگ چوبیس کیرٹ گولڈ کا کھانا کھارہے ہوں۔


جن لوگوں نے وہاں کھانا کھایا اور اپنے مشاہدات سوشل میڈیا پر شیئر کئے انکے مطابق ایک ٹوماہاک اسٹیک چھے سو تیس پائونڈز کا ہے جبکہ گولڈن برگو سو پائونڈ میں بیچا جارہا ہے۔ ایک ایسا گاہک جس نے عام کھانے کے بعد قیمتوں کی حیران کن قیمتیں جاننے کیلئے مختلف ڈشز آرڈر دیں تو پتہ چلا کہ صرف دو ڈائٹ کوک اٹھارہ پائونڈز اور ایک ریڈ بل گیارہ پائونڈز میں بیچی جارہی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes