نئی جیمز بانڈ فلم نو ٹائم ٹو ڈائی کے لندن پریمیئیر پر شاہی خاندان کے افراد کی خصوصی شرکت – Kashmir Link London

نئی جیمز بانڈ فلم نو ٹائم ٹو ڈائی کے لندن پریمیئیر پر شاہی خاندان کے افراد کی خصوصی شرکت

لندن (مونا بیگ) تقریبا 2 سال کی تاخیر کے بعد شہرہ آفاق جاسوس فلم سیریز جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم نو ٹائم ٹو ڈائے کوابتدائی طور پر لندن کے سینمائوں میں ریلیز کردیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق فلم کو سینما ئوں کی زینت بنائے جانے سے قبل نو ٹائم ٹو ڈائے کا رائل البرٹ ہال میں ورلڈ پریمیئر منعقد کیا گیا، جس میں برطانوی شاہی خاندان کے افراد نے بھی شرکت کی۔

ورلڈ پریمیئر کے موقع پر سجائے گئے ریڈ کارپٹ پر جہاں فلم کی کاسٹ نے جلوے بکھیرے وہیں شہزادہ چارلس اپنے بڑے بیٹے شہزادہ ولیم سمیت شریک ہوئے اور دونوں کی بیویوں نے بھی پریمیئر میں شرکت کی۔ورلڈ پریمیئر کی تقریب میں امریکی گلوکارہ بلی آئلش نے پرفارمنس بھی کی، انہوں نے فلم میں شامل اپنے گانے پر سر بکھیرے۔

ریڈ کارپٹ پر جیمز بانڈ کے جاسوس ڈینیئل کریگ، ان کی ساتھی جاسوسہ لشانا لائنچ، لیا سیڈاکس اور فلم میں ولن کا کردار ادا کرنے والے ریمی ملک سمیت دیگر اداکاروں نے بھی جلوے بکھیرے۔نو ٹائم ٹو ڈائے جاسوس کے طور پر ڈینیئل کریگ کی آخری فلم ہے۔

انہوں نے مسلسل پانچ جیمز بانڈ فلموں میں 007 نامی جاسوس کا کردار ادا کیا۔نو ٹائم ٹو ڈائے کو برطانیہ میں ریلیز کیے جانے کے بعد ترتیب وار اسے دیگر یورپی ممالک اور بعد ازاں امریکا میں ریلیز کیا جائے گا، جس کے بعد فلم ایشیا اور افریقہ سمیت دیگر خطوں میں بھی ریلیز ہوگی۔

50% LikesVS
50% Dislikes