پاکستانی کرکٹرز کی لیجنڈ گلوکار نصرت فتح علی خان کی قوالی گاتے ویڈیو وائرل – Kashmir Link London

پاکستانی کرکٹرز کی لیجنڈ گلوکار نصرت فتح علی خان کی قوالی گاتے ویڈیو وائرل

لندن(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے ہر دلعزیز کرکٹرز کی پاکستان میں سب سے زیادہ سُنے جانے والے مرحوم قوال استاد نصرت فتح علی خان کی قوالی گاتے ہوئے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس وقت پاکستانی کھلاڑیوں کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہے جسے کرکٹ کے متوالوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

اس ویڈیو میں پاکستان کے ہر دلعزیز کھلاڑی، سابق کپتان سرفراز احمد، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وہاب ریاض کو نصرت فتح علی خان کی قوالی ’دھڑکن‘ گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس وائرل ویڈیو میں قوم کے یہ تینوں ہیرو خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں اس مشہور قوالی کو خوب انجوائے بھی کر رہے ہیں جسے اِن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes