کووڈ ١٩ وبا کے دوران بے لوث خدمات پر ڈاکٹر طاہر محمود لون کیلئے ایوارڈ کا اعلان – Kashmir Link London

کووڈ ١٩ وبا کے دوران بے لوث خدمات پر ڈاکٹر طاہر محمود لون کیلئے ایوارڈ کا اعلان

لوٹن (کشمیر لنک نیوز) ڈاکٹر طاہر محمود لون کو کرونا وائرس وباء کے دوران خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ کوٹلی آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے برطانیہ میں مقیم قابل، ہونہار اور فرض شناش ڈاکٹر طاہر محمود لون کو کرونا وائرس وباء کے دوران بچاؤ کیلئے مفید مشورے دینے اور بہترین خدمات سرانجام دینے پر کمیونٹی ایکسیلنس ایوارڈ (برادری کی عظمت پر اعزاز) سے نوازا گیا۔ انہیں یہ ایوارڈ کونسل کی جانب سے دیا گیا۔

کونسل اعلی کارکردگی اور اچھی خدمات سرانجام دینے پر پبلک کو تعریفی اسناد اور اعزازات دیتی ہے۔ کشمیری کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے لوٹن UK کے ڈاکٹر طاہر لون کوٹلی کے معروف نعت خواں حاجی محمود بٹ (مرحوم) کے صاحبزادے ہیں۔ ڈاکٹر طاہر محمود لون ملٹن کنز کے کشمیری قوم پرست راہنماء جناب زاہد لون کے بڑے بھائی ہیں۔

کووِڈ۔19کے دوران خدمات سرانجام دینے پر انکی صلاحیتوں پر کمیونٹی ایکسیلنس ایوارڈ ملنے پر ڈاکٹر طاہر لون کے آبائی محلہ بلیاہ سمیت کوٹلی شہر میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی۔بلاشبہ یہ کوٹلی کیلئے بھی بڑے فخر اور اعزاز کی بات ہے۔ دوست احباب، سماجی و سیاسی راہنماؤں، عزیزوں اور رشتہ داروں کی طرف سے ڈاکٹر صاحب کو مبارکباد پیش کی گئیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes