سابق بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم پینٹنگ، آرٹ اور کرافٹ میں مشغول ہوگئیں – Kashmir Link London

سابق بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم پینٹنگ، آرٹ اور کرافٹ میں مشغول ہوگئیں

لندن (مونا بیگ) سابق بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد پینٹنگ، آرٹ اور کرافٹ کا کام شروع کردیا۔

سابق اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں کچھ ’’بُک مارکس ‘‘ کی تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ یہ انہوں نے خود بنائے ہیں۔2019میں مذہب کی خاطر فلمی دنیا کو خیر باد کہنے والی اداکارہ نے گزشتہ برس نومبر میں اپنے مداحوں سے درخواست کی تھی کہ وہ ان کی تمام فوٹوز کو سوشل میڈیا سے ہٹا دیں۔

گزشتہ دنوں زائرہ وسیم نے دو برس بعد پہلی مرتبہ برقعہ پہنے اپنی تصویر شیئر کی تھی اوراس کے کیپشن میں ’’اکتوبر کا گرم سورج‘‘لکھا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes