مراد علی شاہ نے ڈاکٹر قدیر کے جنازے میں شرکت کرکے تاریخ رقم کی، بلاول جاتے تو نانا کی روح خوش ہوتی؛ حبیب جان – Kashmir Link London

مراد علی شاہ نے ڈاکٹر قدیر کے جنازے میں شرکت کرکے تاریخ رقم کی، بلاول جاتے تو نانا کی روح خوش ہوتی؛ حبیب جان

لندن (کشمیر لنک نیوز) برطانیہ میں مقیم کراچی سٹی الائنس کے مرکزی کنوینئر حبیب جان نے لندن سے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر گہرے دکھ اور صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی عظیم خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا آج کا مضبوط اور توانا پاکستان ڈاکٹر صاحب کی کاوشوں کے مرہون منت ہیں۔

حبیب جان نے کہا بحیثیت لیارین ہمارے لئے یہ بات قابل فخر ہے کہ ہجرت کے بعد ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ان کے خاندان نے ابتدائی سال لیاری میں رہائش اختیار کی۔ جن کا ذکر وہ اپنے کالمز میں کرتے رہتے تھے۔ حبیب جان نے مذید کہا کہ مراد علی شاہ کے پاس جواز تھا کہ وہ جنازے میں فلائٹ کی عدم دستیابی موسم کی خرابی وغیرہ وغیرہ کی وجہ سے شرکت نہ کرنے کا بہانہ کرسکتے تھے۔

مگر انہوں نے جنازے میں شرکت کر کے تاریخ رقم کی۔ حبیب جان نے کہا مذید اچھا ہوتا اگر بلاول بھٹو زرداری بھی ڈاکٹر صاحب کے جنازے میں شرکت کرلیتے تو بانی ایٹمی ٹیکنالوجی نانا ذوالفقار علی بھٹو شہید کی روح کو تسکین ملتی۔ حبیب جان نے آخر میں وفاقی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چند فرلانگ کے رہائشی PM عمران خان کی جنازے میں عدم شرکت اور بڑبولے لال حویلی والے نوری نت کا تدفین میں شریک نہ ہونا سوالیہ نشان ہے۔ جس کی ہر محب وطن پاکستانی مذمت کرتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes