متنازعہ ٹک ٹاکرعائشہ اکرم کے اصل عزائم سامنے آنے پر اقرار الحسن نے قوم سے معافی مانگ لی – Kashmir Link London

متنازعہ ٹک ٹاکرعائشہ اکرم کے اصل عزائم سامنے آنے پر اقرار الحسن نے قوم سے معافی مانگ لی

لندن (مونا بیگ) پاکستان کی متنازعہ ٹک ٹاکر عائشہ نامی خاتون کے مینار پاکستان جاکر تماشہ کرنے کے پیچھے اصل ارادے سامنے آنے پر انکی حمائت میں فوری طور پر کھڑے ہونے والی اینکر اقرار الحسن نے بھی روتے ہوئے قوم سے معافی مانگ لی ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا میں معافی مانگتا ہوں کہ میں نے عائشہ اکرام کا ساتھ دیا جس نے خود کو سرِعام برہنہ کرنے والوں سے سودےبازی شروع کردی۔اقرار الحسن کا کہنا تھا میں معافی مانگتا ہوں کہ میں نے عائشہ اکرام کا ساتھ دیا جس نے خود کو سرِعام برہنہ کرنے والوں سے سودے بازی شروع کردی۔

خدائے واحد کی قسم یہ ضد نہیں تھی، میں حقیقتاً سوچتا تھا کہ عائشہ کے ساتھ غلط ہوا اور اس کا ساتھ دینا چاہئے لیکن اس نے تو اپنی عزت ہی بیچ دی۔ اقرار الحسن کے مطابق عائشہ اکرام کا ساتھ دینے پر ان پر بہت تنقید ہوئی لیکن وہ پھر بھی عائشہ کے ساتھ کھڑے رہے، میری رائے تھی کہ عائشہ اکرام کا کردار جو بھی ہو لیکن پھر بھی کسی کو اس کے کپڑے پھاڑنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔اپنے ویڈیو پیغام میں اقرار الحسن کا مزید کہنا تھا کہ میں نے بہن سمجھ کر عائشہ کی مدد کرنے کی کوشش کی لیکن اس نے اپنے بھائی کو ہی ذلیل کروا دیا۔

اب یہ معاملہ کرپشن اور ظلم کی حد میں داخل ہو گیا، یہ لوگ خود لیک ہونے والی آڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ گرفتار ہونے والے لوگ غریب ہیں وہ 5، 5 لاکھ روپے سے زیادہ نہیں دے سکتے۔ اقرار الحسن کا مزید کہنا ہے کہ لیک ہونے والی آڈیو حقیقت ہے، میں پوری قوم سے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں، اللہ تعالیٰ کی ذات جانتی ہے کہ میرا اس معاملے میں کوئی قصور نہیں تھا۔ معروف اینکر نے مطالبہ کیا ہے کہ اب عائشہ اکرام کو بھی گرفتار کیا جانا چاہیئے۔ جبکہ یہ بھی کہا کہ ان کی دعا ہے کہ اللہ عائشہ اکرام کو ہدایت دے۔

50% LikesVS
50% Dislikes