برمنگھم کے تعلیمی اداروں میں ماں باپ کے پاجاما پہن کر سکول آنے پر پابندی عائد – Kashmir Link London

برمنگھم کے تعلیمی اداروں میں ماں باپ کے پاجاما پہن کر سکول آنے پر پابندی عائد

برمنگھم( کشمیر لنک نیوز ) برطانیہ میں سکولز نے مبینہ طور پر والدین پر اپنے بچوں کو سکول چھوڑتے وقت ڈریسنگ گا ئون پہننے پر پابندی لگا دی ہے۔

سکول کی طرف سے بچوں کے والدین کو خط لکھے گئے جس میں بتایا گیا کہ وہ پاجاما پہن کر بچوں کو سکول چھوڑنے نہ آئے ۔اس پر کچھ والدین نے کہا کہ صبح سویرے اٹھ کے ڈریس اپ ہونا مشکل ہوتا ہے ۔

کچھ والدین نے کہا یہ درست بات ہے بچوں کو پاجامہ میں سکول چھوڑنا بچوں کے لیے شرمندگی کا باعث بنتا ہے ۔سکول کے ایڈ ایسٹرا اکیڈمی ٹرسٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اینڈی برا ئون نے کہا کہ متعدد والدین اور اساتذہ نے سکول میں نائٹ ویئر پہننے والے کچھ والدین کے بارے میں بھی تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes