برطانیہ میں نظام کے تحت جس نے بھی جدو جہد کی وہ کامیاب ہوا، لارڈ میئر برمنگھم کونسلر چوہدری افضل – Kashmir Link London

برطانیہ میں نظام کے تحت جس نے بھی جدو جہد کی وہ کامیاب ہوا، لارڈ میئر برمنگھم کونسلر چوہدری افضل

برمنگھم (کشمیر لنک نیوز) ممتاز علمی، ادبی اور روحانی شخصیت پیر سید نذیر حسین شاہ اور برمنگھم کے سابق لارڈ میئر کونسلر سید شفیق حسین شاہ کی جانب سے برمنگھم کے لارڈ میئر کونسلر محمد افضل کے اعزاز میں شاندار استقبالیہ دعوت کا اہتمام کیا گیا جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ان میں برمنگھم کے ڈپٹی لارڈمیئر کونسلر چوہدری محمد عظیم، بیلاروس میں پاکستان کے سابق سفیر راجہ مسعود خان، لیبر پارٹی برمنگھم کے سابق چیئرمین چوہدری محمود احمد، برمنگھم سٹی کونسل کے سابق کونسلر راجہ ایاز ایڈووکیٹ، برمنگھم سٹی کونسل کے کونسلر محمد ادریس، کونسلر ماجد محمود، بزرگ کشمیری رہنما حاجی محمد سعید مغل ایم۔بی ای، حاجی بوٹا شیدائی ( ستارہ کشمیر) ، ممتاز سماجی شخصیت چوہدری اظہر محمود، ممتاز کاروباری شخصیت چوہدری شاہد عزیز، حاجی لیاقت کیانی، راجہ ذوالفقار، نےخبردار بشارت ، چوہدری وحید نجیب، حاجی چوہدری الطاف، سینئر صحافیوں زاہد خٹک، عابد کاظمی، آصف مغل، راجہ ناصر محمود، چوہدری محمد بشارت، اور دیگر شامل تھے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے لارڈ میئر برمنگھم کونسلر چوہدری افضل نے کہا کہ برمنگھم ایک کثیر الثقافتی شہر ہے۔ اس شہر نے یہاں آباد کمیونٹیز کو عزت سے نوازا، دنیا کی سب سے قدیم جمہوریت کا تعلق برطانیہ سے ہے،یہاں کے نظام کے تحت جس نے بھی اعلیٰ مقام کے لیے جدو جہد کی کامیابی اس کا مقدر ٹھہری، ہمیں اپنی نوجوان نسل کو یہاں کے پالیسی میکر اداروں میں بھیجنا ہو گا۔

سید نذیر حسین شاہ نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہماری کمیونٹی نے برطانیہ میں ہر شعبہ ہائے زندگی میں اہم مقام حاصل کیا، سابق لارڈ میئر کونسلر شفیق شاہ کا کہنا تھا کہ یہ بات ہمارے لیے حوصلہ افزا ہے کہ ہماری نوجوان نسل یہاں کی مین سٹریم سیاست میں سرگرم ہے۔ سابق کونسلر و سیاسی و سماجی رہنما ایاز راجہ ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کورونا لاک ڈاؤن کے بعد کمیونٹی رہنماؤں کے ساتھ ملنا اچھا لگا۔ محمد سعید مغل ایم بی ای نے کہا کہ برطانیہ میں کی جانے والی کمیونٹی خدمات کو حکومتی سطح پر ماناجاتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes