دو قومیتوں میں ناموں کا گورکھ دھندہ؛شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کا بیٹا مکمل نام پکارنے میں مشکل کا شکار – Kashmir Link London

دو قومیتوں میں ناموں کا گورکھ دھندہ؛شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کا بیٹا مکمل نام پکارنے میں مشکل کا شکار

لندن (مسرت اقبال) ماں اور باپ دو مختلف ممالک اور نسلوں سے ہوں تو بچے اکثر کسی کا بھی مکمل نام پکارنے میں غلطی کرجاتے ہیں، بھارتی نژاد ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹ سٹار شعیب ملک کے بیٹے کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنے بابا کا اور اپنا نام پورے طریقے سے لینے کی کوشش کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پہلے سے موجود شعیب ملک اور ان کے بیٹے اذہان مرزا ملک کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں شعیب ملک کو اذہان اور دیگر فیملی ممبران کے ہمراہ گاڑی میں سفر کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایسے میں ثانیہ کی ویڈیو کال آتی ہے جس میں وہ معصوم بچے سے پوچھتی ہے کہ اسکے بابا کا پورا نام کیا ہے ؟

معصوم اذہان نے بابا کے ساتھی کرکٹرز کو جو نام لیتے سنا وہی دہراتے ہوئے کہتا ہے کہ بابا کا پورا نام شعیب بھائی ہے۔ وائرل ویڈیو میں ثانیہ اذہان سے انگلش میں شعیب ملک کا نام پوچھتی ہیں؟ جس کے جواب میں اذہان نے شعیب ملک کو شعیب بھائی کہا، ثانیہ اور شعیب کے بار بار پوچھنے پر بھی اذہان نے اپنے والد کو شعیب بھائی پکارا۔

اسکے بعد بچے سے اسکا پورا نام پوچھا جاتا ہے تو وہ فٹ سے اپنا پورا نام اذہان مرزا ملک بتاتا ہے۔ واضع رہے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزہ لے رکھا ہے اور آجکل ویسے بھی کرکٹ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بھی وہیں کھیلا جارہا ہے اس لئے ننھے اذہان کی خوب موجیں لگی ہوئی ہیں کبھی ایک انکل کی طرف تو کبھی دوسری آنٹی کی طرف۔

50% LikesVS
50% Dislikes