موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے برطانیہ اور پاکستان کا 55 ملین پاؤنڈز کی شراکت داری کا معاہدہ – Kashmir Link London

موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے برطانیہ اور پاکستان کا 55 ملین پاؤنڈز کی شراکت داری کا معاہدہ

لندن (عمران راجہ) برطانیہ نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ 55 ملین پاؤنڈز کی شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ شراکتی پیکیج میں پانی کا پائیدار انتظام اور موسمیاتی سرمایہ کاری کی شروعات شامل ہیں۔برطانوی ہائی کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ برطانوی شراکت داری سی او پی 26 عالمی سربراہی اجلاس کا حصہ ہے، سی او پی کے لیے عالمی قیادت کی موجودگی میں یہ پاکستان کے لیے اہم وقت ہے۔

ماحولیات کی عالمی کانفرنس کت موقع پر اس شراکت داری کا اعلان کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر برائے پاکستان ڈاکٹر کرسچین ٹرنر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر دنیا کا آٹھواں بڑا ملک قرار دیا گیا ہے۔ ترجمان برطانوی ہائی کمیشن نے اس موقع پر یہ بھی واضع کیا کہ سال 2100 میں ہندوکش، ہمالیہ کے 36 فیصد گلیشیئر پگھل جائیں گے۔

دریں اثنا گلاسگو میں جاری عالمی ماحولیاتی کانفرنس کے موقع پر حکومت پاکستان کے نمائندوں نے سکاٹش فرسٹ منسٹر نکولا سٹرجن سے ملاقات کی بھی کی، پاکستانی وفد میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ماحولیات ملکامین اسلم، پاکستان کی وزیر مملکت برائے ماحولیات اور برطانیہ میں پاکستان ہائی کمشنر معظم احمد خان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سکاٹش فرسٹ منسٹر کو پاکستانی لینڈ اسکیپز پر مشتمل کتاب بھی تحفہ کے طور پر پیش کی گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes