پاکستانی نژاد برطانوی کرکٹرعظیم رفیق کے ساتھ نسل پرستی کا معاملہ، یارکشائربین الاقوامی میچز کی میزبانی سے معطل – Kashmir Link London

پاکستانی نژاد برطانوی کرکٹرعظیم رفیق کے ساتھ نسل پرستی کا معاملہ، یارکشائربین الاقوامی میچز کی میزبانی سے معطل

لندن (مسرت اقبال) انگلش کا ئونٹی یارکشائر میں نسلی تعصب کے معاملے پر قصوروار ٹھہراتے ہوئے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے کا ئونٹی کو بین الاقوامی میچز کی میزبانی سے معطل کردیا۔ واضح رہے یارکشائر کا ئونٹی میں بین الاقوامی میچز کی میزبانی کے لیے ہیڈنگلے کرکٹ گرا ئونڈ موجود ہے جو لیڈز میں واقع ہے۔

نسلی تعصب کے معاملے پر ردِ عمل دیتے ہوئے ای سی بی نے کہا کہ عظیم رفیق کے معاملے پر یارکشائر کا رویہ ناقابل قبول ہے۔اس نے اعتراف کیا کہ اس واقعے سے کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ دوسری جانب انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے اس معاملے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے یارکشائر کا ئونٹی کو انٹرنیشنل میچز کی میزبانی سے معطل کردیا۔

اس معطلی کے بعد بریڈفورڈ سے ممبر پارلیمنٹ ناز شاہ نے بھی کھل کر نسلی تعصبات بارے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور ایسے رویئے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکمے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ واضع رہے کہ اب لیڈز میں پہلے سے طے شدہ انٹرنیشنل میچز کی میزبانی پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ خیال رہے کہ عظیم رفیق کیخلاف نسلی ریمارکس دینے والے کرکٹر گیری بیلنس کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔ علم میں رہے کہ ڈوم بیس کی غیر موجودگی میں گیری بیلنس ہی اس کا ئونٹی کے کپتان ہوتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes