تحریک کشمیر برمنگھم برانچ کا یوم شہدا جموں کشمیر کے موقع پر بھارتی مظالم کیخلاف مارچ، پمفلٹ تقسیم کیے – Kashmir Link London

تحریک کشمیر برمنگھم برانچ کا یوم شہدا جموں کشمیر کے موقع پر بھارتی مظالم کیخلاف مارچ، پمفلٹ تقسیم کیے

برمنگھم (کشمیر لنک نیوز) تحریک کشمیر برطانیہ برمنگھم برانچ کا یوم شہدا جموں کے موقع پر بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونے والے مظالم کے حوالے سے عوامی بیداری پیدا کرنے کے لیے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے برمنگھم میں ہونے والے ایک بڑے مارچ کے دوران بھارتی جموں و کشمیر میں ہونے والے قتل عام کے حوالے سے سیکڑوں پمفلٹ تقسیم کیے گئے۔

اور انفرادی طور پر مقامی لوگوں کو آج کے دن کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا اس کمپین کے انچارچ تحریک کشمیر برطانیہ کے مرکزی ذمہ دار خواجہ محمد سلیمان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ اس طرح کے پروگرامات میں کشمیری شرکت کر کے ہزاروں لوگوں کو مسئلہ کشمیر کی طرف متوجہ کرسکتے ہیں ۔ صدر تحریک کشمیربرطانیہ فہیم کیانی نے کہا آج کا دن جموں کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، ہندوستانی فوج کی جارحیت اور جموں کے مسلمانوں کا خون جو 1947 میں بہایا گیا آج تک دنیا سے انصاف کا متلاشی ہے۔

ہندوستانی ظلم و بربریت جموں کشمیر میں دن بدن بڑھ رہی ہے، سکول کالج اور تعلیمی مراکز بند کر کے نوجوانوں کو گرفتار اور قتل کیا جا رہا ہے۔ ہم آج کے دن تمام عالمی اداروں اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہیں کہ بھارت کو جلد سے جلد جموں کشمیر سے قابض فوجیوں کا انخلاء اور اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق استصواب رائے کرائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes