پاکستانی کمیونٹی نے اپنی محنت سے دیار غیر میں نام اور مقام پیدا کیا ہے، شرکا کا نئے سٹور کے افتتاح پر اظہار خیال – Kashmir Link London

پاکستانی کمیونٹی نے اپنی محنت سے دیار غیر میں نام اور مقام پیدا کیا ہے، شرکا کا نئے سٹور کے افتتاح پر اظہار خیال

بارسلونا (کشمیر لنک نیوز) اوورسیز پاکستانیوں نے اپنی محنت، ہمت اور عزم کیساتھ دیار غیر میں اپنی صباھیتوں کا لوہا منوایا ہے، پرائیویٹ یا پبلک سیکٹر جاب ہو یا کسی بھی قسم کا بزنس ہر شعبہ ہائے زندگی میں انکی موجودگی انکی کامیابیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، ان خیالات کا اظہار مقررین نے سپین میں ایک نئے پاکستانی سٹور کے افتتاح کے موقع پر کیا۔

تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی بزنس مین راجہ سعید کمال نے کاپرابواسٹور کے افتتاح کے موقع پر کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات کو مدعو کیا جن میں معروف بزنس مین چوہدری امانت حسین مہر، چوہدری شجاع امانت، اور خوسے کابایئے نے سٹور کا افتتاح کیا۔ انتظامیہ نے شرکت کرنے والے مہمانوں کا پرتپاکاستقبال کیا اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔

اس شاندار افتتاحی تقریب میں چوہدری شعیب ورک، حافظ عبدالرزاق صادق، چوہدری وکیل احمد،چوہدری محمد عرفان، چوہدری سلیم یوسف، چوہدری فضل احمد، چوہدری وقاص صدیق، راجہ اویس، فیصل احمد اور دیگر نے راجہ سعید کو نئے سٹور کی اوپننگ پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ اس بزنس سے ناصرف پاکستانی کمیونٹی بلکہ تمام تر مقامی افراد کو یکساں فائدے پہنچیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes