کیریئر میں دولت کی بجائے دشمن زیادہ کمائے، پدم شری ایوارڈ ملنے پر بالی وڈ سٹار کنگنا رناوت کا اعتراف – Kashmir Link London

کیریئر میں دولت کی بجائے دشمن زیادہ کمائے، پدم شری ایوارڈ ملنے پر بالی وڈ سٹار کنگنا رناوت کا اعتراف

لندن (مونا بیگ) بالی وڈ پنگا گرل کنگنا رناوت نے بالآخر مان لیا ہے کہ انہوں نے اپنے کیریئر میں پیسے سے زیادہ دشمن بنائے، تاہم اس میں انہوں نے اپنی لڑائی بھڑائی والی طبیعت کا کوئی ذکر نہیں کیا۔ اس حقیقت کو انہوں نے اپنی خدمات پر بھارت کے اہم ترین پدم شری ایوارڈ ملنےپر ایک ویڈیو پیغام میں تسلیم کیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ کہ ان کو ملے پدم شری ایوارڈ نے بہت سارے لوگوں کے منہ بند کردیے ہیں، جو انہیں بااصول شہری ہونے کے باعث ملا ہے۔

پیر کو نئی دہلی میں کنگنا رناوت کو پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا ا پنے مداحوں کے لیے انہوں نے انسٹاگرام پر 1 منٹ 20 سکینڈ دورانیے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔بالی ووڈ کوئین نے مزید کہا کہ میں بطور اداکارہ اپنے کام کی وجہ سے کئی ایوارڈز حاصل کرچکی ہوں، لیکن پدم شری اس بات کا اظہار ہے کہ ایک ملک اپنے مثالی شہری کو کیسے اہمیت دیتا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ جب نوعمری میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تو مجھے کامیابی شروع کے 8، 10 سال میں کامیابی نہیں ملی لیکن جب کامیابی ملی تو اس سے لطف اندوز ہونے کے بجائے میں نے دوسروں کے مسائل کے حل میں لگ گئی۔کنگنا رناوت نے کہا کہ میں نے فیرنس پروڈکٹس، آئٹمز نمبرز، مشہور اداکاروں اور بڑے پروڈکشن ہاؤسز کے ساتھ فلم کرنے سے پرہیز کیا، یہی وجہ ہے کہ میں نے پیسے سے زیادہ دشمن کمائے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes