کمیونٹی خدمات پر بیڈ فورڈ شائر کمیونٹی کی طرف سے علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی کیلئے ایوارڈ – Kashmir Link London

کمیونٹی خدمات پر بیڈ فورڈ شائر کمیونٹی کی طرف سے علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی کیلئے ایوارڈ

لوٹن (کشمیر لنک نیوز) علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی کو ان کی خدمات پر لوٹن اور بیڈ فورڈ شائر کمیونٹی ایوارڈ سے نوازا گیا، یہ تقریب وینو سینٹر میں منعقد ہوئی اور اس میں عوام کے ساتھ سماجی اور سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

یہ تقریب ان ہیروز اور مقامی کاروباری اداروں کو ایوارڈ دینے کے لیے منعقد کی گئی جنہوں نے گزشتہ سال کے دوران کمیونٹی کے لئے مختلف شعبوں میں اپنی خدمات انجام دیں ۔ اس موقع پر جامعہ اسلامیہ غوثیہ کے مہتمم اعلیٰ علامہ قاضی عبدالعزیز کی گرانقدر خدمات پر انہیں بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں عالمی کورونا وبا میں جان کی پرواہ جئے بغیر خدمات پر ہیرو قرار دیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes