ہیوم گرائمر سکول کی تقسیم اسناد تقریب، سابق کوچ جورائل سمیت اہم شخصیات کی شرکت – Kashmir Link London

ہیوم گرائمر سکول کی تقسیم اسناد تقریب، سابق کوچ جورائل سمیت اہم شخصیات کی شرکت

اولڈہم (محمد فیاض بشیر)اولڈہم ہیوم گرائمر سکول کی سالانہ تقسیم اسناد تقریب کا انعقاد کوین الزبتھ ہال میں ہوا جس میں طلبا و طالبات کے علاوہ والدین نے شرکت کی۔ تقریب میں اولڈہم اتھلیٹک فٹبال کلب کے سابق کوچ جورائل، مئیر اولڈہم کونسلر جینی ہیریسن، مئیر ٹیم سائیڈ کونسلر جینٹ کوپر ، کونسلر شاہد مشتاق نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر اولڈہم اتھلیٹک فٹبال کلب کے سابق کوچ جورائل کا کہنا تھا دنیا میں اس وقت تعلیم کی اہمیت سب سے بڑھ کر ہے اس پر خاص توجہ دینی چاہیے۔ ہیوم گرائمر سکول شعبہ نرسری کی ہیڈ کیرن بارنٹ کا کہنا تھا کہ اس بات کی خوشی ہے کہ جن بچوں نے نرسری سے اپنی تعلیم کا آغاز کیا تھا اب تعلیم کے مراحل طے کرتے ہوئے آگے بڑھے ہیں تقریب کا حصہ ہونے پر فخر ہے۔

کونسلر شاہد مشتاق کا کہنا تھا کہ طلبا کو اپنے والدین کے ساتھ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے امید ہے کورونا وائرس کی وجہ سے سکول بند ہونے سے جو طلبا کا نقصان ہوا ہے اب مذید ایسا نہیں ہو گا اور طلبا تعلیم کا سلسلہ تواتر سے جاری رکھ سکیں گے۔ اولڈہم کونسل کی مئیرس جینی ہیریسن نے سکول اسٹاف طلبا جنہوں نے انعامات جیتے اور والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کورونا وائرس کی وجہ سے سکول بندش کی پابندی کے باوجود مشکل ترین حالات میں تعلیم جاری رکھی اور اعلیٰ درجات حاصل کیے ۔ ٹیم سائیڈ کونسل کی مئیرس جینٹ کوپر کا کہنا تھا کہ طلبا کے لیے کورونا وائرس کی وجہ سے لگی پابندیوں میں سکول آنا مشکل تھا اب دوبارہ تعلیم کا سلسلہ شروع ہونے اور مختلف سرگرمیوں کے انعقاد سے انہیں احساس ہو گا کہ انکی قدر و قیمت ہے انکا کہنا تھا کہ تقریب میں سب سے ملکر خوشی ہوئی ہے۔ ہم نہیں چاہتے کہ مستقبل قریب میں طلبا کو ایسے حالات کا سامنا کرنا پڑے جو کورونا وائرس کی وجہ سے انہیں کرنا پڑا۔

ہیوم گرائمر سکول کے پرنسپل کریگ کا کہنا تھا کہ میں معزز مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہماری سالانہ تقسیم اسناد تقریب میں شرکت ہم اسکا انعقاد ہر برس کرتے ہیں بدقسمتی سے پچھلے برس کورونا وائرس کی وجہ سے ممکن نہ ہوا ۔ میں طلبا اور والدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔کورونا وائرس کی وجہ سے لگی بندشوں کے اختتام کے بعد تعلیمی سرگرمیوں کی مکمل بحالی طلبا و طالبات کی ذہنی و جسمانی صحت کے لیے مثبت قدم ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes