اوورسیز میں پاکستانی کمیونٹی کی پہچان بیرسٹر صبغت اللہ قادری کولندن میں سپرد خاک کردیا گیا – Kashmir Link London

اوورسیز میں پاکستانی کمیونٹی کی پہچان بیرسٹر صبغت اللہ قادری کولندن میں سپرد خاک کردیا گیا

لندن (اکرم عابد) برطانیہ میں آباد پاکستانی کمیونٹی کی ہردلعزیز شخصیت بیرسٹر صبغت اللہ قادری کو آہوں اور سسکیوں میں سربیٹن کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ اس سے قبل نماز جنازہ ٹوٹنگ کی المزمل مسجد میں ادا کی گئی جہاں معحوم سالہا سال سے ادائیگی نماز کیلئے آیا کرتے تھے۔ اس موقع پر بیرسٹر صبغت اللہ قادری کی پاکستانی اور دوسری کمیونٹیز کے لیے خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

امام مسجد سمیت مرحوم کے دوست احباب کا کہنا تھا کہ بیرسٹر قادری نے بے شمار ایسے مقدمات میں کامیابی حاصل کی جن کا فائدہ برطانیہ کی نسلی اقلیتوں کو ہوا۔ انہوں نے نسل پرستی کے خلاف مسلسل جدوجہد کی جو آخری وقت تک جاری رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ کمیونٹی ایک رہبر، دانشور اور انسانیت کے ساتھ ہمدردی کرنے والے بزرگ سے محروم ہوگئی ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ بیرسٹر قادری کی موت نے صرف پاکستان بلکہ ساری نسلی اقلیتوں کے لیے سانحہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے جنازے میں تمام کمیونٹیز کے ساتھ تعلق رکھنے والے لوگ موجود ہیں۔

جنازے میں شرکت کرنے والوں میں حبیب جان، مشتاق لاشاری، کونسلر احمد شہزاد، ولائت کھوکھر، سابق میئر شیراز مرزا، ایوب اولیا، ثقلین امام، خالد ڈار، پیپلز پارٹی کے سروررانجھا، محسن باری، منظور ملک، بیرسٹر عندلیب، بیرسٹر رشید،طہ قریشی، بیرسٹر راشد اسلم، معظم سندھو، پاکستان پریس کلب یوکے کے صدر مبین چوہدری، احمد علی سید، اعجاز اقبال، آصف دار، مرتضیٰ علی شاہ، اکرم عابد، محمد سرور، فریس قریشی اسد ملک، تنویر زمان، وقار زیدی، مشتاق مشرقی، مظہر ترمذی، وجاہت علی خان، سجاد بٹ، شاہد خان، اکرم قائم خانی، امتیاز خان، ریاض خان، آفتاب باغی، سیدہ کوثر و دیگر شامل تھے۔

دریں اثنا ملک بھر سے کمیونٹی شخصیات نے بیرسٹر قادری مرحوم کی رحلت پر اظہار افسوس کیا ہے جن مانچسٹر سے مسرت چوہدری، چوہدری اسحاق، فیاض بشیر، بریڈفورڈ سے زاہد نور، سیکریٹری پاکستان پریس کلب یوکے ارشد رچیال، ، وٹفورڈ کونسلر عمران حمید ملک، کو نسلر سردار محمد آصف، عوامی مسلم لیگ چیف آرگنائزر حاجی محمد منیر ، کنوینر جے کے ایل ایف چوہدری محمد سعید ، چوہدری محمد صدیق ، راجہ محمد عارف، جاوید احمد شاہ ، لائق علی خان ، چوہدری محمد منیر، سید مقصود حسین شاہ ،شفقت اقبال تبسم، ریاست بھٹی ودیگر نے بیرسٹر صبغت اللہ قادری کیوسی کے انتقال پر دکھ وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم انتہائی بااخلاق اور ممتاز قانون دان ہونے کے ساتھ پاکستانی کمیونٹی کی پہچان تھے ،ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes