محنت اور دیانتداری سے کسی بھی کام کا آغاز کیا جائے تو رب کریم اس میں برکت ڈال دیتے ہیں؛ میاں مظہر اقبال – Kashmir Link London

محنت اور دیانتداری سے کسی بھی کام کا آغاز کیا جائے تو رب کریم اس میں برکت ڈال دیتے ہیں؛ میاں مظہر اقبال

مانچسٹر (کشمیر لنک نیوز) چیئرمین بلدیہ ڈنگہ گجرات کے وائس چیئرمین کونسلر میاں مظہر اقبال نےکہا ہے کہ پاکستان کے محنت کش افراد کیلئے برطانیہ سمیت یورپ بھر میں کاروبار کے وسیع مواقع موجود ہیں جو شخص دیانت داری سے اپنے کاروبار کا آغاز کرتا ہےاللہ تعالیٰ اس کے کاروبار میں ترقی دیتا ہے جس کی واضح مثال میاں محمد افضل ہیں جنہوں نے برطانیہ میں قدم رکھتے ہی اپنا نام اور مقام بنا لیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا جسکا اہتمام معروف بزنس میں میاں محمد افضل نے کیا تھا۔

تقریب میں چوہدری عدنان نصیر آف مرالہ،قاضی محمد امیر،چوہدری رضوان نصیر،گل زمان،راجہ طاہر محمود،مرزاعرفان،ملک فیاض حسین،ندیم مرزا، صالح بٹ،نعمان بٹ،چوہدری شہباز بولٹن،عدیل ملوانہ کے علاوہ دیگر افراد نے شرکت کی جبکہ چوہدری رضوان نوید آف مرالہ کی طرف سے فیصل چیچی کو یادگاری شیلڈ دی گئی جس پر انھوں نے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔

میاں محمد افضل نے کہا کہ ہر ایسے فرد کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے جو پاکستان اور اپنی کمیونٹی کی خدمت اور اپنی مدد آپ کے تحت کاروبار کی دنیا میں کامیابی حاصل کرتا ہے،اس حوالے سےبرطانیہ دیگرملکوں سےنہ صرف تعاون بلکہ کامیابی کیلئے پورا ساتھ بھی دے گا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ڈنگہ گجرات سے جب یورپ ہجرت کی تو اندازہ نہ تھا کہ یورپ کی افرا تفری کی زندگی میں کس طرح آگے بڑھا جائے لیکن والد کی طرف سے دی گئی ہدایات اور دین اسلام کی تعلیمات کو مدنظر رکھتے ہوئے انصاف ،ایمان داری اور محنت کا دامن پکڑ لیا اور مانچسٹر میں محنت کرتے کرتے اپنا کاروبار بنانے میں کامیاب ہو گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes