وزیراعظم عمران خان کیساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں، ملکی حالات جلد بہتر ہونگے،پی ٹی آئی برطانیہ – Kashmir Link London

وزیراعظم عمران خان کیساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں، ملکی حالات جلد بہتر ہونگے،پی ٹی آئی برطانیہ

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) برطانیہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے پابندیاں ختم ہونے کے بعد سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئ ہیں۔ تحریک انصاف برطانیہ کے سینیئر راہنما سابق جنرل سیکرٹری برطانیہ سید باسط شاہ مشوانی نے سرکردہ جماعتی کارکنان عبد الحفیظ، نوید اختر بھٹی،فضل رحیم ، پرویز مشوانی،فرحاد شاہ،نوید شاہ ،چوہدری یاسر، ڈاکٹر عبد الباسط طاہر ، آصف رشید بٹ،منور خان نیازی اور پاکستان سے آئے مہمان ہارون ہاشمی نے شرکت کی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں پاکستان کے حالات آئندہ ایک برس میں بہتری کی طرف گامزن ہوں گے۔

اس موقع پر منور خان نیازی نے کہا کہ ہم نے پاکستان کے موجودہ حالات پر بات چیت کی اور عہد کیا کہ ہم اپنے قائد عمران خان کے ساتھ تھے ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ تحریک انصاف برطانیہ نارتھ ویسٹ ریجن کے صدر آصف رشید بٹ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو پاکستان کے متوسط طبقے کا احساس ہے اسی لیے مزدور طبقے کو تیس فیصد کی امدادی رقم مختص کی ہے تاکہ مزدور طبقے پر عالمی سطح پر ہونے والی مہنگائی کا بوجھ نہ پڑے۔

ڈاکٹر عبد الباسط طاہر نے کہا تحریک انصاف برطانیہ کے ساتھیوں کا مل بیٹھنا پیغام دینا تھا کہ ہمارا جذبہ ابھی بھی جوان ہے اگر کوئی وزیراعظم عمران خان پر بلاوجہ دباؤ ڈالنے کی کوشش کرے گا ہم اپنے قائد عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان سے آئے ہارون ہاشمی نے کہا سید باسط شاہ مشوانی نے اچھے پروگرام کا انعقاد کیا سب سے خوبصورت بات یہ ہے کہ تارکین وطن بسنے والوں کا جذبہ نہیں ٹوٹہ اور نہ ہی انکے ارادے متزلزل ہوئے ہیں وہ اب بھی عمران خان کے ساتھ ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔

عشائیہ کے میزبان سید باسط شاہ مشوانی کا کہنا تھا کہ ہم کافی عرصہ بعد اکٹھے ہوئے ہیں وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے متوسط طبقے کی مشکلات کم کرنے کے لیے جس مالی پیکچ کا اعلان کیا اس پر بات چیت ہو ئی ۔ انکا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے مہنگائی اس وقت عالمی سطح کا مسئلہ ہے وزیراعظم عمران خان نے متوسط طبقے کی مشکلات کم کرنے کے لیے جس پیکچ کا اعلان کیا دنیا بھر میں کسی اور ملک نے نہیں دیا پاکستان کے عوام اس وقت قربانی دے رہی ہے مستقبل قریب پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کی مدبرانہ سوچ کی وجہ سے خوشحالی آئے گی۔برطانیہ میں بسنے والے تحریک انصاف کے کارکنان عہدیداران اور پاکستانیوں کا وزیراعظم عمران خان کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد مستقبل قریب میں پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes